گجرات کے موربی ضلع میں پل حادثے کی جانچ کے لیے عدلاتی کمیشن کی تشکیل کی مانگ والی مفاد عامہ کی درخواست پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ سرکاری عہدیداروں کی لاپرواہی اور ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں ملک میں ایسے کئی حادثات ہوئے ہیں جہاں ناقص انتظامات، فرض میں کوتاہی اور انتظامی سرگرمیوں میں لاپرواہی کی وجہ سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔
اس حادثے میں گئی 135 لوگوں کی جان چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا کی بنچ ایڈوکیٹ وشا تیواری کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ موربی میں 30 اکتوبر کی شام پل حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 135 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ عرضی میں واقعہ کی جانچ کے لیے عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جج کی صدارت میں عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عرضی میں ریاستوں کو قدیم یادگاروں اور پلوں کے سروے اور خطرات کا اندازہ لگانے کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دینے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔