سبریمالا میں فی الحال جاری رہے گا خواتین کا داخلہ، سپریم کورٹ نے بڑی بینچ کو ریفر کیا کیس

پہلے بھی عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے 10 سے 50 سال کی خواتین کے داخلے پر پابندی کو صنف پر مبنی بھید بھاؤ مانا تھا۔

Nov 14, 2019 11:01 AM IST | Updated on: Nov 14, 2019 12:15 PM IST
سبریمالا میں فی الحال جاری رہے گا خواتین کا داخلہ، سپریم کورٹ نے بڑی بینچ کو ریفر کیا کیس

سبریمالا میں جاری رہے گا خواتین کا داخلہ؟

سپریم کورٹ نے سبریمالا مندر میں سبھی عمر کی خواتین کو داخلہ کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کے کیس کو بڑی بینچ کو بھیج دیا ہے۔ اس معاملہ کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ پہلے بھی عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے 10 سے 50 سال کی خواتین کے داخلے پر پابندی کو صنف پر مبنی بھید بھاؤ مانا تھا۔ اب سات ججوں کی بینچ اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ دو ججوں کی عدم رضامندی کے بعد یہ کیس بڑی بینچ کو سونپا گیا ہے۔

سبریمالا کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کیس کا اثر صرف اس مندر پر نہیں بلکہ مسجدوں میں خواتین کے داخلے اور اگیاری میں پارسی خواتین کے داخلے پر بھی پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ روایتیں مذہب کے تسلیم شدہ ضوابط کے مطابق ہونی چاہئیں۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے سبریمالا کیس کو بڑی بینچ کو سونپ دیا ہے۔ اب اس معاملہ کو 7 ججوں کی بینچ سنے گی۔

Loading...

کچھ سال پہلے تک کیرالہ کے سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ پچھلے کچھ سالوں میں خواتین تنظیموں کے ذریعہ سپریم کورٹ میں اس مسئلہ کو اٹھایا گیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے خواتین کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں خواتین کو مندر میں جانے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم، روایت اور مذہبی مسئلہ بتاتے ہوئے عدالت کے اس فیصلے کے خلاف چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیر صدارت بینچ کے سامنے ایک نظر ثانی عرضی دائر کی گئی تھی۔ اس معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے خواتین کو ایپپا مندر میں داخلہ کی اجازت دی ہے۔

Loading...