ہوم » نیوز » وطن نامہ

سی بی آئی ریڈ کے خلاف ممتا بنرجی کا دھرنا ختم، بولیں- اب دہلی میں اٹھائیں گے یہ مسئلہ

سی بی آئی بنام کلکتہ پولس کی جنگ میں سپریم کورٹ نے کلکتہ پولس کمشنرراجیو کمارکی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے انہیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے

  • Share this:
سی بی آئی ریڈ کے خلاف ممتا بنرجی کا دھرنا ختم، بولیں-  اب دہلی میں اٹھائیں گے یہ مسئلہ
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا سی بی آئی کی ریڈ کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے جاری دھرنا ختم ہو گیا ہے۔ دھرنا ختم کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ یہ دھرنا آئین اور جمہوریت کی جیت ہے۔ ممتا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ بات چیت کے بعد اس دھرنے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔


مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ، ’’ سبھی سیاستی پارٹیوں نے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلئے میں یہ دھرنا ختم کر رہی ہوں۔ سپریم کورٹ نے آج کافی مثبت فیصلہ سنایا ہے۔ اگلے ہفتے ہم یہ مسئلہ دہلی میں اٹھائیں گے‘‘۔


اس سے پہلے منگل کے روز مغربی بنگال میں سی بی آئی کی کاروائی کو لے کر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولس کمشنرراجیو کمارکی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے انہیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی۔ راجیو کمار سے سی بی آئی مگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ میں پوچھ تاچھ کرے گی۔ عدالت کے فیصلے کے فوری بعد ممتا بنرجی نے اسے جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے جمہوریت اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تقویت پہنچے گی۔ جانچ ایجنسی آئندہ کسی بھی ریاست کے اعلیٰ افسران کے خلاف من مانی طریقے سے آئندہ کارروائی نہیں کرے گی۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے راجیو کمار سے پوچھ تاچھ کی مخالفت کبھی نہیں کی تھی۔ ہمیں راجیو کمار کی گرفتاری پر اعتراض تھا اور عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے یہ ہماری اخلاقی جیت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مودی حکومت پر حملہ سخت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ملک میں جوحالات بن گئے تھے وہ بہت ہی دکھی تھیں، ملک کے آئینی اداروں پر مسلسل حملے ہورہے تھے۔ مرکزی جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے تھا۔ جمہوری آواز وں کو دبانے کا یہ ایک بہترین ذریعہ بن گیا تھا۔ کوئی بھی آواز بلند کرنے کو تیار نہیں تھا۔ کیوں کہ جانچ ایجنسیوں کا خوف حاوی ہوتا جارہا تھا ایسے حالات میں ہم نے پہل کی اور سی بی آئی کو مرکزی حکومت کا آلہ کار بننے سے روک دیا۔

واضح ہو کہ کل سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں کولکاتہ پولس کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس نرنجن گگوئی کی قیادت والی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کولکاتہ پولس کمشنر راجیو کمار کو جانچ میں تعاون کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں،تاہم عدالت نے راجیو کمار کی گرفتار پر بھی روک لگادی ہے۔توہین عدالت کے معاملے میں عدالت نے مغربی بنگال پولس ڈائریکٹر اور کلکتہ پولس کو نوٹس بھیجا ہے اور اگلی سماعت 20فروری کو ہوگی۔

نیوز 18 اور یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Feb 05, 2019 09:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading