உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کسولی فائرنگ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ،"اگر ایسے ہی لوگوں کا قتل ہوتارہا تو ہم حکم دینا بند کردیں گے"۔

     ہماچل پردیش کے کسولی میں ہوئے فائرنگ کا حادثہ کی گونج سپریم کورٹ میں بھی سنائی دی۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے اس معاملے میں از خود نوٹس لیا اور سخت تبصرہ کیا ہے۔

    • Share this:
      ہماچل پردیش کے کسولی میں ہوئے فائرنگ کا حادثہ کی گونج سپریم کورٹ میں بھی سنائی دی۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے اس معاملے میں از خود نوٹس لیا اور سخت تبصرہ کیا ہے۔

      سپریم کورٹ نے ٹی سی پی خاتون افسر کے قتل پر کہا "اگر ایسے لوگوں کا قتل ہوتا رہا ہے تو ہم حکم دینا بند کردیں گے"۔ عدالت عظمی نے آگے کہا کہ یہ کافی شرمناک واقعہ ہے اور اس طرح کے حادثات کو برداشت نہیں کیا جاسکتاہے۔

      یہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ کورٹ نے  کہا ہے کہ اس معاملے کو چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائے گا اور ان سے جمعرات کو اس معاملے پر سماعت کی درخواست کی جائے گی۔

      سپریم کورٹ  نے اس بات پر بھی تشویش کااظہار کیا ہے کہ پولیس کے سامنے اس طرح کے واقعات کیسے رونما ہوگئے؟ کورٹ نے اس متعلق ریاستی حکومت کو پھٹکار بھی لگائی ہے۔

      این جی ٹی اور سپریم کورٹ نے کسولی کے 13 ہوٹلوں کے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرانے کا حکم دیا تھا۔ دو مئی کو اسے لے کر ڈیڈ لائن دی گئی تھی، اس کے مدنظر منگل صبح 38 رکنی چار ٹیمیں غیر قانونی تعمیرات منہدم کرانے کے لئے کسولی پہنچی تھیں۔

      کچھ ہوٹلوں پر کارروائی کرنے کے بعد اسسٹنٹ ٹاون کنٹری پلاننگ، شیل بالا کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم دوپہر ڈھائی بجے منڈودھار میں نارائنی گیسٹ ہاوس پہنچی۔ اس دوران ہوٹل کانٹریکٹر وجے ٹھاکر نے ہنگامہ شروع کردیا۔

      خاتون افسر سے بحث کرنے کے بعد وجے ٹھاکر نے ہوش سے باہر ہوتے ہوئے لائسنسی ریوالور سے تین گولیاں داغ دیں۔ ایک گولی خاتون افسر کے سرپر لگی اور دوسری چھاتی پر اور وہ موقع پر ہی ڈھیر ہوگئیں۔

      اس کے علاوہ حادثہ میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ کا ایک ملازم بھی زخمی ہوگیا، جسے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کیا گیا ہے۔ پولس نے اس سے متعلق چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

      First published: