اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان میں ٹرین حادثہ، باندرہ-جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتریں،3زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں

    راجستھان میں ٹرین حادثہ، باندرہ-جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتریں،3زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں

    راجستھان میں ٹرین حادثہ، باندرہ-جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتریں،3زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں

    نارتھ ویسٹرن ریلوے سی آر پی او نے کہا کہ دیگر جانکاری کے لیے مسافر اور ان کے اہل خانہ-138 اور 1072 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jodhpur, India
    • Share this:
      باندرہ ٹرمینس-جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس ٹرین کے 8 ڈبے آج علی الصبح 3:27 بجے جودھپور ڈویژن کے راجکیہ آواس-بومدرا سیکشن کے درمیان پٹری سے اتر گئے۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر نے بتایا کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے سے 11 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں، اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ معلومات کے مطابق 3 مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس ٹرین میں 150 اسکاؤٹ گائیڈ طلباء بھی سوار تھے، جو پالی کے جمبوری جا رہے تھے۔ جودھپور سے ایک راحت رسانی ٹرین موقع پر بھیجی گئی ہے۔ سوریہ نگری ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی اطلاع ملتے ہی عہدیدار موقع پر پہنچے اور پھنسے ہوئے مسافورں کو اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے بسوں ک انتظام کیا۔ ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔

      جودھپور کے لیے: 02912654979، 02912654993، 02912624125، 02912431646

      پالی مارواڑ کے لیے: 02932250324

      نارتھ ویسٹرن ریلوے سی آر پی او نے کہا کہ دیگر جانکاری کے لیے مسافر اور ان کے اہل خانہ-138 اور 1072 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ ٹرین کے ایک مسافر نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا، ’مارواڑ جنکشن سے نکلنے کے لیے 5 منٹ کے اندر، ٹرین کے اندر آواز سنائی دی گئی اور 3-2 منٹ کے بعد ٹرین رُک گئی۔ ہم نیچے اترے اور دیکھا کہ کم سے کم 11 سلیپر کلاس کے ڈبے پٹری سے اترے ہوئے تھے۔ پھر 15-20 منٹ کے اندر ایمبولنس آگئی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردانہ حملے میں تین شہری ہلاک، جانیے مکمل تفصیلات

      یہ بھی پڑھیں:

      اتراکھنڈمیں 4000 سے زائد خاندانوں کی ملکیت کو خطرہ، ریلوے کی زمین پر قبضہ کاشاخسانہ

      نارتھ ویسٹرن ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار جئے پور ریل ہیڈکوارٹر واقع کنٹرول روم سے واقعہ کی نگرانی کررہے ہیں۔ حادثے کے بعد فی الحال 12 ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیا گیا ہے اور روٹ کو ریسکیو آپریشن پورا ہونے، ٹرین کی جانچ ہونے تک بلاک کردیا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: