نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ زمینی سطح پر یہ کیس کتنا انتخابی موضوع بنا ہے، لیکن اگر بنا ہے تو ہم اسے پہلے سی بی آئی کو دے دیتے تو یہ مدعا نہیں بنتا۔ یہ حکم سپریم کورٹ کا حکم ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی جگہ کوئی بھی شخص ہوتا تو اس کی جانچ بہتر طریقے سے ہونی چاہئے اور انصاف ہونا چاہئے، میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن پرسیپشن ٹھیک نہیں بنا تھا۔
نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں امت شاہ نے بالی ووڈ میں ڈرگ کے معاملے پر کہا کہ ڈرگ کا معاملہ باعث تشویش ہے۔ یہ کسی بھی سیکٹر میں ہو، اس پر روک لگنی چاہئے۔ امت شاہ نے کہا کہ ڈرگ کا کاروبار کرنے والوں کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آنے والے دنوں میں اس پر بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ کو کسی ایک سیکٹر کے ساتھ جوڑنا غلط ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔