உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jalandhar کی ریلی سے لوٹتے ہوئے PM Modi نے سنایا 25 سال پرانا قصہ ، جانئے کیا کہا

    Jalandhar کی ریلی سے لوٹتے ہوئے PM Modi  نے سنایا 25 سال پرانا قصہ ، جانئے کیا کہا (File Photo)

    Jalandhar کی ریلی سے لوٹتے ہوئے PM Modi نے سنایا 25 سال پرانا قصہ ، جانئے کیا کہا (File Photo)

    Sushma Swaraj 70th birth anniversary: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج (Sushma Swaraj) کو ان کی 70 ویں یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک قصہ شیئر کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج (Sushma Swaraj) کو ان کی 70 ویں یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک قصہ شیئر کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ابھی میں ریلی کر کے جالندھر سے واپس آ رہا ہوں۔ آج سشما جی کا یوم پیدائش ہے۔ مجھے اچانک ان سے وابستہ ایک بہت پرانا واقعہ یاد آگیا تو سوچا آپ سے شیئر کروں ۔

      انھوں نے بتایا کہ تقریباً پچیس سال پہلے کی بات ہوگی، جب میں بی جے پی میں تنظیم کے لئے کام کرتا تھا اور سشما جی گجرات کے انتخابی دورے پر تھیں۔ میرا جو گاؤں ہے وڈ نگر ، وہاں وہ گیا تو میری ماں سے بھی ملاقات کی۔ اس وقت ہمارے خاندان میں میرے بھتیجے کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی ۔ جیوتشیوں نے نکشتر دیکھ کر اس کا نام نکالا اور پھر نام طے ہوا۔ گھر والوں نے بھی طے کر لیا تھا کہ جیسا وہ لوگ کہہ رہے ہیں ، ویسا ہی کریں گے ۔

      لیکن سشما جی سے ملنے کے بعد میری ماں نے کہا کہ بیٹی کا نام سشما رکھا جائے گا۔ میری ماں زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہیں، لیکن وہ خیالات سے بہت ماڈرن ہیں اور اس وقت انہوں نے جس طرح سب کو فیصلہ سنایا ، وہ بھی مجھے یاد ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سشما جی کو آج ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔

      بتا دیں کہ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی پیدائش 14 فروری 1952 کو امبالہ کینٹ میں ہوئی تھی۔ ان کی یاد میں حکومت ہند نے 'پرواسی بھارتیہ کیندر' کا نام بدل کر 'سشما سوراج بھون' رکھ دیا تھا ۔ اس کے علاوہ فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کا نام بدل کر سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس کر دیا گیا ہے ۔ یہ دونوں ادارے قومی راجدھانی میں واقع ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: