ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کووڈ 19 : راجدھانی ایکسپریس میں ملا کورونا کا مشتبہ جوڑا ، کورنٹائن لکھا دیکھ کر لوگوں نے رکوادی ٹرین

عہدیداروں نے کہا کہ ٹرین کو اس واقعہ کے نتیجہ میں تقریبا دیڑھ گھنٹہ تک روک دیا گیا اور مکمل کو کو جراثیم سے پاک کرنے کا عمل کیا گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2020 06:03 PM IST
  • Share this:
کووڈ 19 : راجدھانی ایکسپریس میں ملا کورونا کا مشتبہ جوڑا ، کورنٹائن لکھا دیکھ کر لوگوں نے رکوادی ٹرین
پیر کے مقابلہ منگل کو کوروناوائرس متاثرین اورمرنے والوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔

تلنگانہ کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کے ایس آر بنگلوروسٹی ۔ دہلی حضرت نظام الدین راجدھانی ایکسپریس ٹرین میں ایک جوڑا پکڑا گیا، جن کے ہاتھوں پر گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے (ہوم کورنٹائن) کی مہر لگی تھی ۔ اس مہر کے باوجود یہ جوڑا اس کو چھپاتے ہوئے قومی دارالحکومت کے سفر کی کوشش کررہا تھا ، تاہم واش بیسن میں ہاتھ دھونے کے دوران ٹرین میں سفر کرنے والے ساتھی مسافرین نے یہ مہر دیکھ لی اور اس کی اطلاع پولیس کو دے دی ، جس کے ساتھ ہی پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم وہاں پہنچی اور ان کو ٹرین سے اتاردیا گیا اور حیدرآباد کے الگ تھلگ مرکز منتقل کردیا گیا۔


23 اور 25 برس کی عمر والا یہ جوڑا ٹرین کے بی کمپارٹمنٹ کے تھرڈ اے سی میں سفر کررہا تھا ۔ ریلوے کے عہدیداروں نے کہا کہ جب اس جوڑے کی توجہ ان کے ہاتھ پر لگی مہر پر دلائی گئی اور ان کو ٹرین سے اتارنے کی کوشش کی گئی تو اس جوڑے نے ہدایت ماننے سے انکار کردیا اور جارحانہ رویہ اختیار کیا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ اس جوڑے کا تعلق بنگلورو سے ہے ، جنہوں نے مکمل آستین والے شرٹس پہن رکھے تھے تاکہ اس مہر کو چھپاسکے تاہم ساتھی مسافرین اور ٹی ٹی نے یہ مہر دیکھ لی ۔ کافی جدوجہد کے بعد پولیس اس جوڑے کو ایمبولنس میں بٹھاکر حیدرآباد لانے میں کامیاب ہوسکی ۔


عہدیداروں نے کہا کہ ٹرین کو اس واقعہ کے نتیجہ میں تقریبا دیڑھ گھنٹہ تک روک دیا گیا اور مکمل کو کو جراثیم سے پاک کرنے کا عمل کیا گیا ۔ اسی دوران بی ون بوگی کے مسافرین کو بھی اتاردیا گیا۔ اس مکمل بوگی کو خالی کروادیا گیا اور اسے جراثیم سے پاک بنایا گیا ۔ اس جوڑے کے ساتھ سفر کرنے والے مسافرین کو دوسرے ڈبہ میں منتقل کردیا گیا ۔ اس جوڑے کو پولیس نے حیدآباد میں الگ تھلگ مرکز منتقل کردیا ہے ۔

First published: Mar 21, 2020 06:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading