دہلی کو دہلانےکی تھی سازش، پریشرکوکر بم کے ساتھ مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گرفتار، پولیس کا دعویٰ
یکم جولائی 2007 میں انگلینڈ واقع گلاسگو ایئر پورٹ (Glosgow Airport) پر خود کش حملہ ہوا تھا۔ اسی وقت ڈاکٹر سبیل احمد (Sabeel Ahmad) کے بارے میں تفتیش ہوئی تھی۔ اس کے بعد انگلینڈ پولیس کی ٹیم نے سبیل احمد کو گرفتار کیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 29, 2020 12:09 PM IST

دہلی کو دہلانے کی تھی سازش، پریشر کوکر بم کے ساتھ مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گرفتار
نئی دہلی: دہشت گرد تنظیم القاعدہ انڈین سب کارڈیننس (AQIS) کا مشتبہ دہشت گرد اور انگلینڈ کے گلاسگو ایئر پورٹ پر حملہ کرنے کا ملزم ڈاکٹر سبیل احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے رسمی طور پر اس کو گرفتار کرنے کے بعد اب پوچھ گچھ میں مصروف ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر سبیل احمد کی بات اگر کریں تو یہ دہشت گرد ذیشان علی کا سالا ہے۔ ذیشان علی جھارکھنڈ (Jharkhand) کا رہنے والا دہشت گرد ہے، جسے سال 2017 میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل (Special cell) کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔
اس سے ہوئی پوچھ گچھ کے دوران سبیل احمد اور اس کے دہشت گردانہ کنکشن کے بارے میں اسپیشل سیل سمیت دیگر ایجنسیوں کو اطلاع ملی تھی، جس کے بعد اسپیشل سیل کی ٹیم اپنے غیر ملکی ذرائع کے معرفت نظر بنائے ہوئے تھی، لیکن سبیل احمد کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے بھی ایک معاملہ درج کر رکھا تھا، اس لئے ہندوستان کے خصوصی خفیہ محکمہ کے افسران کے ذریعہ سعودی عرب سے دہلی لانے کے بعد سب سے پہلے اسے این آئی اے کو سونپ دیا گیا۔ این آئی اے کی ٹیم اسے دہلی ایئر پورٹ سے لے کر سی جی او کامپلیکس واقع دفتر میں رکھ کر اس سے تفصیل سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
بنگلورو سے واپس چلا گیا سبیل احمد