زرعی بل 2020: راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی، معطل اراکین پارلیمنٹ میں دھرنے پر، کارروائی کل تک ملتوی
زرعی بل 2020: راجیہ سبھا سے معطل اراکین ایوان میں ہی موجود، کارروائی کل تک ملتوی
ایوان بالا میں اپوزیشن کے معطل ممبران کے موجود رہنے پرآج راجیہ سبھا کی کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ترقیات انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ترمیمی بل پیش کردیا۔ بعد میں کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس (Parliament Monsoon Session) کا آج پیر کو آٹھواں دن ہے۔ زرعی بل 2020 (Agriculture Bills 2020) کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ راجیہ سبھا میں اتوار کو زرعی بل کو لے کرہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے 8 اراکین پارلیمنٹ کو آج راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پورے سیشن کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ اس کی مخالفت میں سبھی 8 اراکین پارلیفمنٹ کے ایوان سے باہر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے بعد کارروائی آج پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، معطل اراکین پارلیمنٹ پوری رات پارلیمنٹ میں ہی احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ (AAP MP Sanjay Singh) نے تو گھر سے تکیہ اور بستر تک منگوا لیا ہے۔
ایوان بالا میں اپوزیشن کے معطل ممبران کے موجود رہنے پرآج راجیہ سبھا کی کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ترقیات انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ترمیمی بل پیش کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز ایوان میں زرعی سیکٹرسے متعلق دو بلوں کی منظوری کے دوران حزب اختلاف کے اراکین نے زبردست ہنگامہ کیا تھا۔ پیر کی صبح جب کارروائی شروع ہوئی تو راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے اپوزیشن کے 8 ممبروں کو سات دن کے لئے معطل کردیا اور ایوان کی کارروائی صبح 9.40 سے 10 بجے تک ملتوی کردی۔ اس کے بعد کارروائی شروع ہونے پرڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر ترقیات انسانی وسائل کو بل پیش کرنے کو کہا۔ اس کے بعد ترقیات انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے بل پیش کرنا شروع کیا۔
دریں اثنا وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ضابطہ 256 کے تحت ایوان سے معطل ممبران کو کارروائی کے دوران موجود نہیں ہونا چاہئے اور ان کے ایوان سے باہر جانے کے بعد ہی کارروائی چل سکتی ہے۔ اس پر ہری ونش نے معطل ارکان کے نام پکارتے ہوئے انہیں ایوان سے باہر جانے کیلئے کہا، تب اس پر اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد کو بولنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔ اس پر ہری ونش نے کہا کہ جب معطل اراکین ایوان سے باہر جائیں گے تو اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس دوران ترقیات انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے بل پیش کیا۔ اس کے بعد وہ اس بل کے بارے میں بتانے لگے ، پھر ڈپٹی چیئرمین نے صبح 10.06 سے 10.36 تک ایوان کو ملتوی کردیا۔ اس کے بعد کارروائی شروع ہونے کے بعد بھی حالات جوں کے توں رہے جس کی وجہ سے محض دو منٹ میں ایوان کی کارروائی آدھے گنٹے کیلئے 11.07 تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔