ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سوامی ادھوکچھجا نند نے مرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ ، کہی یہ بڑی بات

الہ آباد میں سنگم کنارے لگنے والے ماگھ میلے میں سوامی ادھوکچھجا نند نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اڑیل رویہ کی وجہ سے آئے دن نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔

  • Share this:
سوامی ادھوکچھجا نند نے مرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ ، کہی یہ بڑی بات
سوامی ادھوکچھجا نند نے مرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ ، کہی یہ بڑی بات

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر ملک میں موجود سیاسی بحران  پر گوردھن پیٹھ کے سر براہ سوامی ادھوکچھجا نند نے اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سوامی ادھوکچھجا نند نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری تعطل کو دور کرنے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بلا تاخیر بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہئے ۔  الہ آباد میں سنگم کنارے لگنے والے ماگھ میلے میں سوامی ادھوکچھجا نند نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اڑیل رویہ کی وجہ سے آئے دن نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔


سوامی ادھوکچھجا نند نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف عوامی تحریک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں عوامی تحریک کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے ۔ اپوزیشن  پارٹیاں بھی ووٹ کے ذریعہ ہی منتخب ہو کر آئی ہیں ۔ ایسے میں ان کو بھی عوامی نمائندہ تسلیم کرتے ہوئے ان سے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے۔ سوامی ادھوکچھجا نند نے کہا کہ اس وقت حزب اختلاف اورحکومت درمیان دن بہ دن دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں  باہمی اعتماد پر مبنی سیاسی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرے ۔ ملک کا نظام صرف الزامات اور جوابی الزامات  کی  بنیاد پر نہیں چلایا جا سکتا ، بلکہ جو بھی مسائل ہیں ان کو سنجیدگی کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔


سوامی ادھوکچھجا نند نے یہ بھی کہا کہ نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مطالبات  کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون آئین کے اصول کے مطابق ہی بنایا جا سکتا ہے۔ اگر شہریت ترمیمی قانون کو لے کر عوام کے اندر شک و شبہات ہیں ، تو اس کو دور کرنے کی کوشش بھی کی جانی چاہئے ۔ سوامی ادھو کچھجا نند نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے سب کو مل جل  کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

First published: Jan 22, 2020 09:47 PM IST