உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Swiggy Delivery Boy نے بچائی کرنل کی جان- ’وہ نہیں آتا تو میں زندہ نہیں بچتا‘

    سوئیگی ڈیلیوری بوائے نے بچائی سابق کرنل کی جان۔ (تصویر: Swiggy انسٹاگرام)

    سوئیگی ڈیلیوری بوائے نے بچائی سابق کرنل کی جان۔ (تصویر: Swiggy انسٹاگرام)

    کئی ہفتوں تک اسپتال میں رہنے کے بعد اب ریٹائرڈ کرنل من موہن ملک بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے مرنال سمیت کئی دوسرے ’غیر معروف ڈیلیوری ہیروز‘کی بھی تعریف کی ہے۔ سوئگی نے اس وائرل کہانی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ یہ کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ مرنال کی خوب تعریف بھی کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی:Swiggy delivery boy Mrunal Kirdat saved life: اس مصروف زندگی میں کئی بار جب ہم کچھ کہانیاں، خبریں پڑھتے ہیں تو وہ ہمارے چہرے پر خوشی لے آتی ہیں۔ ایسی ہی ایک جذباتی کہانی فوڈ ڈیلیوری ایپ سوئگی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ جہاں سوئگی ڈیلیوری بوائے مرنال کردت(Mrunal Kirdat) نے ایک ریٹائرڈ کرنل من موہن ملک(Rt Colonel man mohanMalik) کی جان بچائی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Swiggy (@swiggyindia)





      Swiggy نے یہ وائرل اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس کی لوگ دل کھول کر تعریف کررہے ہیں۔ اس ڈیلیوری بوائے نے من موہن ملک کو وقت پر اسپتال پہنچوادیا اور ان کی زندگی بچادی۔ سوشل میڈیا پر یہ اسٹوری وائرل ہے، وہیں کئی لوگ دل کھول کر مرنال کی تعریف کررہے ہیں۔ اب اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد من موہن ملک نے بھی ڈیلیوری بوائے کی جم کر تعریف کی ہے۔

      دراصل، پچھلے سال 25 دسمبر کو ریٹائرڈ کرنل من موہن ملک کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہیں علاج کے ئے ان کا بیٹا ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جارہا تھا۔ راستے میں بہت زیادہ جام لگا ہوا تھا۔ ایسے میں وہ کار میں پھنسے ہوئے تھے، وہاں سے نکلنا باپ اور بیٹے کے لئے مشکل تھا۔ تبھی وہاں موقع پر مرنال پہنچ گئے اور ان کو جلد سے جلد اسپتال لے جانے کی کوشش میں لگ گئے۔ مرنال نے ٹریفک میں پھنسے دوسرے لوگوں کو بھی ان کے لئے راستہ دینے کے لئے درخواست کی۔ اس دوران مرنال کچھ لوگوں پر چلائے بھی جو لوگ اپنی گاڑی نہیں ہٹارہے تھے۔ لیکن انہوں نے ریٹائرڈ کرنل کی کار کے لئے راستہ کھلوادیا۔ اس طرح وہ اسپتال پہنچ گئے۔

      کئی ہفتوں تک اسپتال میں رہنے کے بعد اب ریٹائرڈ کرنل من موہن ملک بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے مرنال سمیت کئی دوسرے ’غیر معروف ڈیلیوری ہیروز‘کی بھی تعریف کی ہے۔ سوئگی نے اس وائرل کہانی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ یہ کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ مرنال کی خوب تعریف بھی کر رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: