ہوم » نیوز » وطن نامہ

سوئٹزر لینڈ اور سات یوروپی ممالک نے کووی شیلڈ کو گرین پاسپورٹ فہرست میں کیا شامل

گزشتہ روزہ ہی ہندوستان کی حکومت نے یوروپی یونین کے اراکین ممالک سے اپیل کی تھی کہ کووی شیلڈ اور کوویکسین کو ویکسین پاسپورٹ اسکیم میں چھوٹ دی جائے ۔ ویکسین پاسپورٹ کا قانون یکم جولائی سے لاگو ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
سوئٹزر لینڈ اور سات یوروپی ممالک نے کووی شیلڈ کو گرین پاسپورٹ فہرست میں کیا شامل
سوئٹزر لینڈ اور سات یوروپی ممالک نے کووی شیلڈ کو گرین پاسپورٹ فہرست میں کیا شامل

نئی دہلی : یوروپ جانے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے ۔ اب وہ یوروپی ممالک کا سفر کرسکیں گے ۔ یوروپی یونین کے سات ممالک اور سوئٹزرلینڈ نے ہندوستان کی کورونا ویکسین کووی شیلڈ کو منظوری دیدی ہے ۔ ہندوستان نے یوروپی یونین کے رکن ممالک سے کووی شیلڈ اور کوویکسین کو گرین پاسپورٹ اسکیم میں شامل کرنے کیلئے کہا تھا ۔


سرکار نے یوروپی یونین سے دوٹوک کہا تھا کہ دونوں ویکسین کو قبول کریں یا پھر یوروپی یونین کے شہریوں کے ہندوستان پہنچنے پر ان کیلئے کوارنٹائن کو لازمی بنایا جائے گا ۔ یوروپی یونین نے اپنی گرین پاسپورٹ اسکیم کے تحت سفری پابندیوں میں ڈھیل دی ہے ۔




جن یوروپی یونین ممبر ممالک نے کووی شیلڈ کو شامل ہے ان میں آسٹریا ، جرمنی ، سلووینیا ، گریس ، آئس لینڈ ، آئرلینڈ اور اسپین شامل ہیں ۔

بتادیں کہ ویکسین پاسپورٹ کا قانون یکم جولائی سے لاگو ہوگیا ہے ۔ یوروپ کے ویکسین پاسپورٹ یا گرین پاسپورٹ میں پہلے صرف چار ویکسین شامل کی گئی تھیں ، جن میں فائزر ، ماڈرنا ، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینکا کی ویکسین شامل ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 01, 2021 05:36 PM IST