ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مہاراشٹر: بی جے پی ترجمان شاہنوازحسین نےکہا- کانگریس جیسی مخالف جماعتوں سے شیوسینا کا اتحاد کرنا غیراصولی

سابق مرکزی وزیرسید شاہنوازحسین نے آج دعویٰ کیاکہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندرفڑنویس اسمبلی میں آسانی سے اپنی اکثریت ثابت کردیں گےاوراس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 24, 2019 06:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر: بی جے پی ترجمان شاہنوازحسین نےکہا- کانگریس جیسی مخالف جماعتوں سے شیوسینا کا اتحاد کرنا غیراصولی
سمستی پورمیں جیت کا نشان دکھاتے ہوئے سید شہنوازحسین

سمستی پور: بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی ترجمان اورسابق مرکزی وزیر سید شاہنوازحسین نے آج دعویٰ کیاکہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندرفڑنویس اسمبلی میں آسانی سے اپنی اکثریت ثابت کردیں گےاوراس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ شاہنوازحسین نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ شیوسینا کا کانگریس جیسی مخالف جماعتوں سے سمجھوتہ کرنا غیراصولی ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد( این ڈی اے) حکومت پارلیمنٹ میں این آر سی بل جلد ہی لائے گی۔


انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی دراندازوں کو ہندوستان سے جانا ہی ہوگا بی جے پی ترجمان نے این آر سی کا تذہ کرتے ہوئے کہاکہ آسام کے بعد این آر سی پورے ملک میں نافذکیاجائے گا تاکہ ملک سے بنگلہ دیشی دراندازوں کو باہر نکالاجاسکے ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ ووٹ بینک کی سیاست کرنے والی کانگریس جیسی اپوزیشن جماعت این آر سی کی مخالفت کر رہی ہے کیوں ان جماعتوں کا ووٹ بینک ختم ہوجائے گا۔


شاہنوازحسین نے مودی حکومت کے ذریعہ لائےگئےالیکٹورل بانڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بانڈ انتخابی اصلاحات اورانتخابی عمل میں شفافیت لانے والا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نےالزام عائد کیا کہ الیکٹورل بانڈ کے معاملے میں کانگریس جھوٹا اوربے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہی ہے ۔ اس بانڈ سے کالے دھن پر بھی روک لگے گی۔


بی جے پی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بی جے پی سال 2020 میں ہونے والا بہار اسمبلی انتخاب وزیراعلیٰ اورجنتادل یونائیٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر نتیش کمار کی قیادت میں ہی لڑے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ اس انتخاب میں بھی این ڈی اے 200 سےزائد سیٹیں جیت کر ایک با رپھر سے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔ اس موقع پربی جے پی کے ضلع صدررام سمرن سنگھ ، ضلع نائب صدرشیلندرسنگھ اور بی جے پی ضلع ترجمان پربھات کمارسنگھ سمیت متعدد معززشخصیات موجود تھیں۔
First published: Nov 24, 2019 06:53 PM IST