سلائی کا کام کر کے عبدالخالق نے پورا کیا حج بیت اللہ کے لئے جانے کا خواب

میرٹھ کے قدوائی نگرعلاقے کے عبدالخالق نے سخت محنت ومشقت کرکے کپڑوں کی سلائی کرکے حجِ بیت اللہ کاخواب دیکھا اور وہ پورا بھی ہوا۔

Jul 23, 2018 11:13 PM IST | Updated on: Jul 24, 2018 09:19 AM IST
سلائی کا کام کر کے عبدالخالق نے پورا کیا حج بیت اللہ کے لئے جانے کا خواب

صاحب استطاعت افراد کے لئے دنیاوی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ مذہبی فرائض کو انجام دینا آسان ہے، لیکن زندگی کی ضروریات  کو پورا کرنے کے لئے ہردن مشقت کرنے والے محنت کش افراد کے لئے حج جیسے فریضہ کو انجام دینے کا موقع حاصل کرنا آسان نہیں۔  میرٹھ کے ایسے ہی ایک شخص نے اپنی محنت اورلگن سے ضروری رقم جمع  کرکے سفرحج پر جانے کی سعادت حاصل کی ہے۔

میرٹھ کے قدوائی نگرعلاقے کے رہنے والے عبدالخالق کپڑوں کی سلائی کا کام کرتے ہیں۔ درزی کے پیشے سے عبدالخالق کی روزمرہ کی ضروریات توپوری ہوجاتی تھی، لیکن حجِ بیت اللہ کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ان کی آمدنی کافی نہ تھی۔

Loading...

حج کے فریضہ کو انجام دینے کے لئے عبدالخالق اوران کی اہلیہ نے دن رات محنت مشقت سے ضروری رقم جمع کی اورفریضہ حج انجام دینے کا موقع حاصل کیا۔  عبدالخالق اوران کی اہلیہ کو مبارکباد دینے اوررخصت کرنے کے لئے ان کے دوست احباب اوررشتے داروں کے ان کے گھرآنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عبدالخالق کے قریبی بھی مانتے ہیں کہ بیت اللہ کی زیارت اورفریضہ حج کوانجام دینے کی لگن اورمحنت سے آج ان محنت کش افراد کو یہ دن دیکھنا نصیب ہوا ہے

واضح رہے کہ  پوری دنیا سےلاکھوں افراد ہرسال سفرحج پر جانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں، تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگ ہمارے ملک سے بھی حج بیت اللہ کے لئے جاتے ہیں، لیکن ان میں بھی وہ افراد زیادہ خوش قسمت ہیں، جن کی لگن اورمحنت کوالله کی رضا حاصل ہوجاتی ہے ۔

Loading...