உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prayagraj:دردناک حادثے میں ہائی ٹینشن لائن کی چپیٹ میں آیا تعزیہ جلوس،24 لوگ جھلس گئے،13 ضلع اسپتال کیے گئے منتقل

    Youtube Video

    Prayagraj News: اطلاع ملنے پر ڈی ایم سنجے کھتری، ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے سمیت تمام پولس اور انتظامی افسران پہنچے۔ اس کے بعد جھلسے ہوئے لوگوں کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔

    • Share this:
      Prayagraj News: محرم پر تھانہ کنیورا گاؤں میں نکالا گیا تعزیہ ہائی وولٹیج کرنٹ کی لپیٹ میں آگئی۔ جس کی وجہ سے جلوس میں شامل 24 افراد جھلس گئے۔ ان میں سے 13 سنگین لوگوں کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے، جب کہ دیگر کو گاؤں کے ہی ایک نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

      منگل کو کنیورا گاؤں کے تعزیہ دار محمد سلیم ولد ایاد علی تقریباً 150 اہل علم کے ساتھ چوک سے تعزیہ اٹھا کر چلبیلا گاؤں میں واقع کربلا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دوپہر تقریباً تین بجے جلوس کنیورا گاؤں میں واقع نہر کے قریب پہنچا ہی تھا کہ اوپر سے گزرنے والی 33 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار کی چپیٹ میں آگیا۔

      اطلاع ملنے پر ڈی ایم سنجے کھتری، ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے سمیت تمام پولس اور انتظامی افسران پہنچے۔ اس کے بعد جھلسے ہوئے لوگوں کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے 13 لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، اس لیے انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا، جب کہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ شام تقریباً سات بجے پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں تعزیہ کو واپس چوکے پر بھیج دیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Panipat: آج ریفائنری میں2Gایتھنال پلانٹ کا آن لائن افتتاح کریں گے وزیراعظم مودی

      یہ بھی پڑھیں:
      Bihar New Government:بہار میں پھر مہاگٹھ بندھن کی حکومت،8ویں مرتبہCMعہدے کاحلف لیں گے نتیش

      یہ لوگ جھلسے
      کنیورا گاوں کے تعلیم، سوہیل، شمس الدین، سلمان، شہباز، عرفان، کیف، وسیم، ریشماں، حنا، سرتاج، خوشبو بیگم، سونو، انوری بیگم، اندرجیت، سنیل، محمد سلیم، انوری بانو، محمد کیف، افسر، عرفان علی، عرفان، گل فین علی و دیگر دو لوگ جھلس گئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: