اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Tamil nadu Army Helicopter Crash: تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ہلاک، پورا ملک سوگوار

    تمل ناڈو کے کنور کے پاس ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے (Tamil nadu Army Helicopter Crash) میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف شہید ہوگئے ہیں۔ سی ڈی ایس بپن راوت (GN Bipin Rawat Helicopter crash) کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور کے پاس ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے (Tamil nadu Army Helicopter Crash) میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف شہید ہوگئے ہیں۔ سی ڈی ایس بپن راوت (GN Bipin Rawat Helicopter crash) کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت تمام سرکردہ لیڈروں نے بھی بپن راوت کی رحلت اور خطرناک حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

      صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جنرل بپن راوت کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے جنرل بپن راوت کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’جنرل بپن راوت ایک بہترین سپاہی تھے۔ ایک سچے محب وطن، انہوں نے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی کے آلات کو جدید بنانے میں بہت تعاون کیا۔ اسٹریٹجک معاملات پر ان کی بصیرت اور نقطہ نظر غیر معمولی تھی۔ ان کے انتقال نے مجھے گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ اوم شانتی‘۔

      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کی اطلاع دی ہے۔

      وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

      بتایا جا رہا ہے کہ کہرے کی وجہ سے لو وزیبلٹی کے سبب حادثہ ہوا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ تمل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شامل 14 میں سے 13 ملازمین کی موت ہوگئی ہے۔ اس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد ہی خبر آئی کہ چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت بھی شہید ہوگئے ہیں۔

      رپورٹس کے مطابق، چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت (CDS General Bipin Rawat) ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسیز کالج جا رہے تھے، تبھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار (Army Helicopter Crash) ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ کی جانچ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: