ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کورونا: تمل ناڈو میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی، وزیر اعلیٰ نے جاری حکم

تمل ناڈو میں کورونا (Tamil Nadu Coronavirus) کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ریاستی حکومت نے لاک ڈاون (Lockdown) 31 اگست تک کے لئے بڑھا دیا ہے۔

  • Share this:
کورونا: تمل ناڈو میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی، وزیر اعلیٰ نے جاری حکم
کورونا: تمل ناڈو میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن بڑھایا گیا

چنئی: تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر جمعرات کو لاک ڈاؤن کی مدت 31 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے یہاں ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ کووڈ۔19 کے سلسلے میں سبھی ضلعوں کے کلکٹروں، پبلک صحت ماہرین اور طبی ماہرین کی جانب سے مشوروں کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔



انہوں نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ اگست مہینے کے سبھی اتوار کو ریاست میں مکمل بند رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پوری ریاست میں یوم آزادی کی تقریبات مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایات کے تحت ماسک پہن کر اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کے ساتھ منایاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے جانے اور ریاست میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں سفر کرنے کے لئے ای۔پاس ضروری ہوگا۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 30, 2020 03:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading