اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تمل ناڈو کے طلبہ نے ٹول پلازہ پر مچایا ہنگامہ، ٹریفک کو روکا، جم کر کی مارپیٹ، دیکھئے ویڈیو

    تمل ناڈو کے طلبہ نے ٹول پلازہ پر مچایا ہنگامہ، ٹریفک کو روکا، جم کر کی مارپیٹ، دیکھئے ویڈیو

    تمل ناڈو کے طلبہ نے ٹول پلازہ پر مچایا ہنگامہ، ٹریفک کو روکا، جم کر کی مارپیٹ، دیکھئے ویڈیو

    Shocking Video: آندھرا پردیش کے تروپتی میں اتوار کو ٹول پلازہ پر جم کر ہنگامہ ہوا ۔ یہاں تمل ناڈو کے قانون کے طلبہ نے ٹول ٹیکس کو لے کر اسٹاف کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Tamil Nadu | Andhra Pradesh | Tirupati
    • Share this:
      تروپتی : آندھرا پردیش کے تروپتی میں اتوار کو ٹول پلازہ پر جم کر ہنگامہ ہوا ۔ یہاں تمل ناڈو کے قانون کے طلبہ نے ٹول ٹیکس کو لے کر اسٹاف کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی ۔ انہوں نے اسٹاف کو ہیلمیٹ سے مارا اور وہاں کھڑی کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ طلبہ پولیس کے آنے کے بعد بھی قابو میں نہیں آرہے تھے ۔

      پولیس نے ان سے لگاتار جام نہ لگانے کی اپیل کی، لیکن طلبہ نے پولیس کی ایک نہیں سنی ۔ جانکاری کے مطابق قانون کے طلبہ امتحان دے کر لوٹ رہے تھے، جب ٹول آیا تو ان کی گاڑی کے فاسٹ ٹیگ میں کچھ تکنیکی خرابی آگئی اور ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔ اس کے بعد ٹول اسٹاف نے ان سے گاڑی پاس میں لگانے کیلئے کہا، تاکہ دیگر گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی رہے ۔

      اس بات سے طلبہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ٹول پلازہ کے اسٹاف کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی ۔ انہوں نے اسٹاف پر ہیلمیٹ سے حملہ کیا ۔ اسٹاف جیسے تیسے خود کو بچاتے ہوئے نظر آئے ۔ اس درمیان اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ طلبہ پولیس کے آنے کے بعد بھی قابو میں نہیں آرہے تھے ۔ پولیس نے ان سے لگاتار جام نہ لگانے کی اپیل کی ۔

      یہ بھی پڑھئے: پی ایم مودی نے کہا، کارگل میں فوج نے دہشت گردی کا فن کچلا تھا، وہ دیوالی آج بھی یاد ہے


      یہ بھی پڑھئے: نوراتری اور دیوالی کے درمیان 2 لاکھ کاریں کی فروخت کا منصوبہ، 8 لاکھ کاریں پہلے ہی فروخت



      لیکن طلبہ نے پولیس کی ایک نہیں سنی ۔ انہوں نے ہنگامہ جاری رکھا اور گاڑیوں کی آمدورفت روک دی ۔ طلبہ نے صرف انہیں گاڑیوں کو نکلنے دیا، جن کا رجسٹریشن تمل ناڈو کا تھا ۔ طلبہ نے آندھرا پردیش کی گاڑیوں کو جانے سے روک دیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگ بھی اس مارپیٹ میں اتر آئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: