உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tamil Nadu: وزیر اعظم مودی نے 31 ہزار کروڑ کے 11 پروجیکٹوں کا رکھا سنگ بنیاد

    Tamil Nadu: وزیر اعظم مودی نے 31 ہزار کروڑ کے 11 پروجیکٹوں کا رکھا سنگ بنیاد ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Tamil Nadu: وزیر اعظم مودی نے 31 ہزار کروڑ کے 11 پروجیکٹوں کا رکھا سنگ بنیاد ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں 31 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔

    • Share this:
      چنئی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں 31 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بنگلورو ۔ چنئی ایکسپریس سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ان پروجیکٹوں میں ریلوے ، پٹرولیم ، رہائش اور سڑک جیسے اہم بنیادی شعبے شامل ہیں ۔ ان کاموں سے کمرشیل اور کنکٹیویٹی کو فروغ ملے گا ۔ پچھلے سال اے آئی اے ڈی ایم کے کو مات دے کر ڈی ایم کے کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیرا عظم مودی کا یہ پہلا آفیشیل دورہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Prostitutionکو سپریم کورٹ نےمانا قانونی پیشہ، پولیس کودی ہدایت،سیکس ورکرس کو نہ کرے پریشان


      وزیر اعظم مودی نے 2960 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت 116 کروڑ روپے کی لاگت سے لائٹ ہاوس پروجیکٹ ۔ چنئی کے تحت بنے 1152 مکانات کا افتتاح بھی کیا ۔


      اس کے علاوہ جنوبی تمل ناڈو میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار 75 کلو میٹر طویل مدورے ۔ ٹینی سے علاقہ میں رابطہ بڑھے گا اور اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پرسنل لاء، کامن سول کوڈ اور ہمارے دستوری و جمہوری حقوق



      اس کے علاوہ قدرتی گیس پائپ لائن پروجیکٹ سے صارفین اور صنعتوں کو کافی فائدہ ملے گا ۔ اس موقع پر تمل ناڈو کے گورنر آر این روی ، وزیر اعلی ایم کے اسٹالن ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور اشونی ویشنو بھی موجود تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: