ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

لاک ڈاؤن:مہاراشٹرسے تمل ناڈوجارہاتھانجی کمپنی کاملازم،حیدرآباد میں ہوئی موت، مقدمہ درج

لوگیش کے ساتھیوں نے کہا کہ شلٹر پہنچنے کے بعد انہوں نے وہاں رات کا کھانا کھایا کھانے کے بعد لڑکے بات چیت میں مصروف تھے کہ اچانک لوکیش کی حالت بگڑ گئی اور جب تک انہیں ہسپتال پہچایا گیا

  • Share this:
لاک ڈاؤن:مہاراشٹرسے تمل ناڈوجارہاتھانجی کمپنی کاملازم،حیدرآباد میں ہوئی موت، مقدمہ درج
علامتی تصویر

تمل ناڈو کے ضلع نمککل سے تعلق رکھنے کے 23 سالہ لوگیش بالا سبرامنیم نے فبروری کے پہلے ہفتہ میں مہاراشٹر کے شہر وردھا میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت اختیار کی وہ وہاں ایک ہاسٹل میں مقیم تھے ۔کورونا کے خدشہ اور 24مارچ سے اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد انکی کمپنی بند کر دی گئی اورانہیں ہاسٹل چھوڑنے کے کہا گیا ۔ان حالات کی وجہ سے انہوں نے وہاں سے 1300 کلومیٹر تمل ناڈو اپنے گھر واپس جانے کا اردا ہ کیا لوگیش کی طرح وہاں مقیم 26 اور نوجوانوں کے ساتھ انہوں نے چار دن پہلے اپنے گھر واپسی کا سفر شروع کیا۔ زیادہ تر پیدل سفر کرتے ہوئے لوگیش مہارشٹرکو پار کرتے ہوئے تلنگانہ کی سرحد میں داخل ہوئے اس طرح لگا تار450 کلو میٹر کا سفر کرتے ہوئے حیدرآباد پہنچے چھا رشنبہ کو سکندرآباد میں بوئن پلی مارکٹ کے پاس ریونیو اور پولیس کے عہدیداروں نے لوگیش اور انکے ساتھیوں پر مشتمل قافلہ کو روک لیا اور انھیں آگے سفر کرنے سے منع کردیا ۔


 لوکیش فائل فوٹو
لوکیش فائل فوٹو


ان سے کہا گیا کہ وہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے آگے کا سفر نہیں کر سکتے انہیں قریب میں موجود شادی خانے میں بنائے گئے شلٹر میں رکھا گیا لوگیش کے ساتھیوں نے کہا کہ شلٹر پہنچنے کے بعد انہوں نے وہاں رات کا کھانا کھایا کھانے کے بعد لڑکے بات چیت میں مصروف تھے کہ اچانک لوکیش کی حالت بگڑ گئی اور جب تک انہیں ہسپتال پہچایا گیا انکی حالت بہت خراب ہو چکی تھی اسپتال پہنچتے ہی جانچ کے بعد ڈاکٹر نے لوگیش کو مردہ قرار دیا۔


ڈاکٹرس کے مطابق لگاتار پیدل چلنے کی وجہ سے ڈی ہائیڈ ریشن کے شکار لوگیش کو دل کا دورہ پڑھنے سے موت واقع ہوئی پوسٹ مارٹم کے بعد لوگیش کی نعش کو تملناڈو بھیج دیا جائے گا ضلع نمککل تملناڈو کے پللی پالیم شہر سے تعلق رکھنے والے لوگیش کے والد ایک پرائیویٹ کمپنی میں واچ مین ہیں اور ماں کپڑے کی دکان میں کام کرتی ہیں ۔
First published: Apr 03, 2020 08:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading