ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی اروند کیجریوال سے گزارش- دہلی میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کا رکھیں خاص خیال

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے پلانی سوامی (E Palaniswami) نے اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) سے کہا ہےکہ ان کی ریاست کے تبلیغی جماعت کے 500 سے زیادہ اراکین کی ہرممکن بہتر سے بہتر خیال رکھا جائے۔

  • Share this:
تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی اروند کیجریوال سے گزارش- دہلی میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کا رکھیں خاص خیال
تبلیغی جماعت کے کارکنان سے متعلق تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اروند کیجریوال سے بڑی گزارش کی ہے۔ فائل فوٹو

چنئی: تمل ناڈو (Tamilnadu) کے وزیراعلیٰ آر پلانی سوامی (R Palaniswami) نےجمعہ کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) سے گزارش کی کہ قومی دارالحکومت میں ان کی ریاست کے تبلیغی جماعت کے 500 سے زیادہ اراکین کا ہرممکن بہتر سے بہتر خیال رکھا جائے، جو اسپتالوں میں داخل ہیں یا آئیسولیشن میں ہیں۔ پلانی سوامی نےجماعتی کارکنان کے قیام سے متعلق پریشانیوں اور وقت پر کھانا نہیں ملنے کی شکایتوں کو بھی اٹھایا۔


پلانی سوامی نے اروند کیجریوال کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ دہلی میں گزشتہ ماہ تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 559 جماعتی کارکنان کو یا تو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے یا آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو لکھے خط میں ایسےطبی مراکز اور مقامات کے نام بتائے۔


پلانی سوامی نےجماعتی کارکنان کے قیام سے متعلق پریشانیوں اور وقت پر کھانا نہیں ملنے کی شکایتوں کو اروند کیجریوال کے سامنے اٹھایا ہے۔
پلانی سوامی نےجماعتی کارکنان کے قیام سے متعلق پریشانیوں اور وقت پر کھانا نہیں ملنے کی شکایتوں کو اروند کیجریوال کے سامنے اٹھایا ہے۔


قیام کرنے کی صورتحال سے متعلق کئی شکایتیں ملیں

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ پلانی سوامی نے کہا، ’ریاستی حکومت کو ان کے ٹھہرنے کی صورتحال کو لے کر دیگر شکایتیں ملی ہیں۔ لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ کچھ کو ذیابیطس ہے تو کچھ دیگر بیماریوں سے پریشان ہیں۔ انہیں آئیسولیشن مراکز میں وقت پر کھانا نہیں ملتا۔ ترو محمد مصطفیٰ نامی ایک شخص کی 22 اپریل کی صبح موت ہوگئی جو آئیسولیشن میں تھا۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں تمل ناڈو میں پرنسپل لوکل کمشنر کو اس سے متعلق جو شکایتیں مل رہی ہیں، وہ دہلی کے محکمہ صحت یا متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے سامنے اٹھا رہے ہیں اور ضروری کارروائی کی گزارش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دہلی واقع مرکز نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے کارکنان نے سالانہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ حالانکہ تبلیغی جماعت کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ تمام اطلاعات پولیس کو پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سے پورے ملک میں تبلیغی جماعت کے خلاف ایک الگ طرح کا ماحول بن گیا ہے۔ پورے ملک میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی تلاش کرکے انہیں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔
First published: Apr 25, 2020 10:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading