اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سڑک سے لے کر پل تک اروناچل میں سرکار نے شروع کئے کئی ترقیاتی پروجیکٹس، جس نے اڑا رکھی ہے چین کی نیند

    سڑک سے لے کر پل تک اروناچل میں سرکار نے شروع کئے کئی ترقیات پروجیکٹس، جس نے اڑا رکھی ہے چین کی نیند ۔ علامتی تصویر ۔ PTI

    سڑک سے لے کر پل تک اروناچل میں سرکار نے شروع کئے کئی ترقیات پروجیکٹس، جس نے اڑا رکھی ہے چین کی نیند ۔ علامتی تصویر ۔ PTI

    اروناچل پردیش میں چین سے متصل ایل اے سی کے آس پاس کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کیلئے ہندوستانی حکومت نے حالیہ سالوں میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔ ان پروجیکٹوں کو لے کر شروعات سے ہی چین کی بوکھلاہٹ نظر آئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Arunachal Pradesh | Tawang
    • Share this:
      نئی دہلی : اروناچل پردیش میں چین سے متصل ایل اے سی کے آس پاس کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کیلئے ہندوستانی حکومت نے حالیہ سالوں میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔ ان پروجیکٹوں کو لے کر شروعات سے ہی چین کی بوکھلاہٹ نظر آئی ہے ۔ ابھی اروناچل کے توانگ سیکٹر میں چینی فوجیوں کی اکساوے سے بھری کارروائی کو اسی سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔ بتادیں کہ یہان توانگ سیکٹر میں ایل اے سی پر نو دسمبر کو ہندوستان اور چین کے فوجی آپس میں بھڑ گئے تھے ۔ آمنے سامنے کی اس جھڑپ میں دونوں فریقوں کے کچھ جوانوں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں ۔ جون 2020 میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان لداخ میں واقع گلوان وادی میں بھیانک جھڑپ کے بعد یہ اس طرح کا پہلا واقعہ ہے ۔

      دراصل مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری اختلافات کو دیکھتے ہوئے سرکار نے سرحد پر بنیادی ڈھانے کی تعمیر کی رفتار تیز کردی تھی ۔ ان میں اروناچل فرنٹیئر ہائی وے اور برہمپتر ندی کے نیچے ایک مجوزہ سرنگ جیسے کچھ اہم پروجیکٹس شامل ہیں ۔

      اروناچل میں ایل اے سی تک رابطہ بڑھانے کی مرکزی سرکار کی کوششوں کو اسی بات سے سمجھا جاسکتا ہے کہ سرکار نے اس مہینے کی شروعات میں ملک بھر میں ہائی وے پروجیکٹس کیلئے ۔۔۔۔ لاکھ کروڑ روپے جاری کئے، جن میں سے 44 ہزار کروڑ روپے صرف اروناچل میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کئے گئے تھے ۔ وہیں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور بارڈر روڈ آرگنائزشین ( بی آر او) سمیت مختلف سرکاری ایجنسیوں نے مل کر سال 2014 اور 2019 کے درمیان 8 شمال مشرقی ریاستوں میں کل 2731 کلو میٹر ہائی وے کی تعمیر کی ہے ۔

      بی آر او کے بجٹ میں بھی اضافہ

      سرحدی علاقوں تک سڑک رابطہ بڑھانے کو لے کر مودی سرکار کی ترجیحات کو اس بات سے بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ بی آر او کیلئے مقررہ رقم کو پچھلے سال کے 2500 کروڑ روپے سے بڑھا کر سال 2022 ۔ 2023 کے عام بجٹ میں 3500 کروڑ روپے کردیا گیا ۔ یہ بی آر او کے بجٹ میں تقریبا 40 فیصد کا اضافہ تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: دہلی میں پکڑے گئے چار شاطر جعل ساز،وزیر خزانہ کے فرضی دستخط کے ذریعہ 3000 لوگوں سے کی ٹھگی


      یہ بھی پڑھئے: سہاگ رات میں پوری رات صوفے پر بیٹھا رہا دولہا، دلہن نے کہہ ڈالا کچھ ایسا کہ اڑ گئے ہوش!


      انگریزی ویب سائٹ دی پرنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سرکار سے وابستہ ایک افسر کہتے ہیں کہ ایل اے سی سے متصل علاقوں خاص کر شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر کافی زور دیا گیا ہے ۔ اس میں فی الحال چل رہے پروجیکٹس میں تیزی لانے کے ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کرنا بھی شامل ہے ۔ اس وجہ سے بی آر او کے بجٹ میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

      چین سے متصل علاقوں میں سڑک رابطہ بڑھانے پر مرکزی سرکار کے اسی توجہ کا نتیجہ ہے کہ پچھلے سال بی آر او نے شمال مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں 102 سڑکیں اور پل بنائے ۔ ان پروجیکٹس کا فائدہ یہ ہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ ٹکراو کی صورت میں فوجی دستہ کو ان علاقوں میں تیزی سے بھیجا جاسکے گا اور یہی بات چین کو بار بار ستاتی رہتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: