وزارت دفاع کی توانگ معاملہ پر جائزہ رپورٹ:ایل اے اسی-ایل او سی پر فوج کی باریکی سے نظر، تیاری بھی پوری
وزارت دفاع کی توانگ معاملہ پر جائزہ رپورٹ:ایل اے اسی-ایل او سی پر فوج کی باریکی سے نظر، تیاری بھی پوری(فائل فوٹو)
2020 میں 4645 جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مقابلے میں فروری 2021 کے بعد سے تین ہی ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ اس میں 2022 میں صرف ایک مرتبہ سرحد پار سے گولہ باری ہوئی ہے۔
وزارت دفاع نے چین اور اس کے سدابہار معاون پاکستان کا واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج جدید کاری اور دشمنوں کی جارحانہ کارروائیوں سے پیدا ہونے والے سبھی فوجی خطروں کے لیے تیار ہے۔ فوج حقیقی کنٹرول لائن( ایل اے سی) و کنٹرول لائن (ایل او سی) پر استحکام اور تسلط کو یقینی بنانے کی ہندوستان کی خواہش کے مطابق تیاری کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
پاکستان نے پروکسی وار بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھا فوج، قومی سلامتی کے لیے ابھرتے خطروں کی لگاتار نگرانی اور تجزیہ کرتی ہے۔ وزارت دفاع نے سالانہ جائزہ میں بتایا ہے کہ ایل او سی پر گزشتہ سال فروری سے ہندوستان-پاکستان کی افواج کے درمیان جنگ بندی کی سمجھ کے ساتھ حالات پرامن رہے ۔ وزارت دفاع نے کہا، پاکستان نے پراکسی وار بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھا ہے۔ سرگرم دہشت گرد ٹریننگ کیمپ، لانچ پیڈس میں دہشت گردوں کی موجودگی اور لگاتار دراندازی کی کوشش پڑوسی ملک کے ناپاک منصوبوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہی نہیں، پاکستان نشیلے مادوں کی اسمگلنگ والے گروہوں کی مدد سے ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازش بھی رچتا رہا ہے۔ سرحد پار سے ان نوجوانوں کو دہشت گردی کی راہ پر دھکیلنے کے لیے ہتھیار بھی مہیا کرائے جاتے ہیں۔
میزائلوں سے اور طاقتور ہوئی فوج براہموس میزائل کے توسیعی رینج ورژن کا کامیاب تجربہ، پرتھوی دوم میزائل، اگنی4 اور اگنی3 میزائلوں کے لانچنگ نے فوج کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ جائزے میں سب مرین سے لانچ کی جانے والی بیلسٹک میزائل آئی این ایس اریہنت کے ساتھ دیسی ساختہ اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل ’ہیلینا‘ کے کامیاب لانچ کا بھی ذکر ہے۔ 2020 میں 4645 جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مقابلے میں فروری 2021 کے بعد سے تین ہی ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ اس میں 2022 میں صرف ایک مرتبہ سرحد پار سے گولہ باری ہوئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔