ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون میں عام لوگوں کو ملی سب سے بڑی راحت، اب 25 فیصد کم دینا ہوگا ٹیکس

اقتصادی پیکیج (Fiscal Stimulus Package) کے اعلان کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (FM Nirmala Sitharaman) نے بتایا کہ ٹی ڈی ایس میں 25 فیصد ادائیگی میں چھوٹ دی جائے گی۔ اسے 14 مئی سے ہی نافذ کردی جائے گی۔

  • Share this:
لاک ڈاون میں عام لوگوں کو ملی سب سے بڑی راحت، اب 25 فیصد کم دینا ہوگا ٹیکس
لاک ڈاون میں عام لوگوں کو ملی سب سے بڑی راحت، اب 25 فیصد کم دینا ہوگا ٹیکس

نئی دہلی: مرکزی حکومت (Government of India) نے بدھ کو اقتصادی پیکیج (Fiscal Stimulus Package) کے تحت نان سیلریڈ انکم پر لگنے والے ٹی ڈی ایس ادائیگی میں 25 فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (FM Nirmala Sitharaman) نے بدھ کو اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ٹیکس دینے والوں کے پاس زیادہ فنڈ دستیاب ہوسکے گا۔


50 ہزار کروڑ روپئے کا فائدہ ہوگا

نرملا سیتا رمن نے کہا، ’ہمارا ماننا ہے کہ اس سے 50,000 کروڑ روپئے کی لیکویڈیٹی مل سکے گی۔ اس چھوٹ کے نہیں ملنے سے نان سیلریڈ انکم پر لگنے والے ٹیکس کے ذریعہ انہیں 50,000 کروڑ روپئے دینا پڑتا ہے۔



نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ٹی ڈی ایس ادائیگی میں 25 فیصد چھوٹ سے ٹیکس دینے والوں کے پاس زیادہ فنڈ دستیاب ہوسکے گا۔
نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ٹی ڈی ایس ادائیگی میں 25 فیصد چھوٹ سے ٹیکس دینے والوں کے پاس زیادہ فنڈ دستیاب ہوسکے گا۔



انہیں ملے گی راحت

حکومت کے اس قدم سے کانٹریکٹ کے لئے پیمنٹ، پروفیشنلس فیس، سود، کرایہ، ڈیویڈنڈ، کمیشن اور بروکریز انکم والے لوگوں کو فائدہ مل سکے گا۔ ٹی ڈی ایس شرح میں یہ کٹوتی کل یعنی 14 مئی سے نافذ کردی جائے گی اور پورے مالی سال کے لئے نافذ رہے گی۔





انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ بھی بڑھی

اس کے علاوہ ٹیکس کے محاذ پر حکومت نے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے والوں کو بڑی راحت دی ہے۔ 20-2019 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ 31 جولائی 2020 اور 31 اکتوبر 2020 سے بڑھاکر 30 نومبر 2020 کر دی جائے گی۔ ابھی اسسمنٹ ایئر 21-2020 (Assessment Year 2020-21) کےلئے 31 جولائی 2020 ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ تنازعہ سے وشواس اسکیم کے تحت جن کمپنیوں کے ٹیکس تنازعہ کے سبب باقی ہیں، وہ 31 دسمبر 2020 تک بغیرکسی سود کے ٹیکس دے سکتے ہیں۔ وہیں  مارچ 2021 تک ٹی ڈی ایس - ٹی سی ایس کی شرح میں 25 فیصد کی کٹوتی ہوگی۔
First published: May 13, 2020 07:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading