ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

فلمی گانوں کے بہانے فحش ویڈیو دکھا کر طالبہ کے ساتھ یہ گندی حرکت کرتا تھا ٹیچر ، ہوا گرفتار

ممبئی میں ایک کوچنگ کلاس کے ٹیچر کو گزشتہ تقریبا دو مہینوں سے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر فحش ویڈیو دکھانے اور میسیج بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
فلمی گانوں کے بہانے فحش ویڈیو دکھا کر طالبہ کے ساتھ یہ گندی حرکت کرتا تھا ٹیچر ، ہوا گرفتار
علامتی تصویر

ممبئی میں ایک کوچنگ کلاس کے ٹیچر کو گزشتہ تقریبا دو مہینوں سے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر فحش ویڈیو دکھانے اور میسیج بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ شمالی مضافاتی علاقہ میں چارکوپ پولیس نے نکھل دیو ( 37 ) کو ہفتہ کی دیر رات گرفتار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ نے اپنے والد کو اس بارے میں بتایا تھا اور انہوں نے ایک شکایت درج کرائی تھی ، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔


پولیس افسر نے بتایا کہ 15 سالہ ایک طالبہ نے جنسی استحصال کی شکایت کی ہے ۔ ملزم نے حال ہی میں متاثرہ کی کتاب میں دو گانوں کے نام لکھے تھے اور طلبہ سے اس کی ویڈیو دیکھنے کیلئے کہا تھا ۔ اس نے ان ویڈیو کے مواد کو نازیبا پایا ۔ اس نے تحفہ دے کر بھی اس کو خوش کرنے کی کوشش کی ، لیکن متاثرہ نے ہمیشہ اس سے انکار کیا ۔


چارکوپ میں گروکل کوچنگ سینٹر چلانے والے ٹیچر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 اور جنسی استحصال سے بچوں کے تحفظ سے متعلق ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور معاملہ کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے ۔

First published: Dec 01, 2019 09:44 PM IST