بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ نے تلگومضمون میں ایک طا لبہ کو 99 مارکس کے بجائے 0 مارک دینے پرایک ٹیچر کو معطل کردیاہے۔ جبکہ اور ایک اورٹیچرپرجرمانہ عائد کیاگیاہے۔
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کے نتائج جاری ہونے کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ تنقید کی جارہی ہے۔ نتائج گزشتہ سال انٹرمیڈیٹ سال اول میں ریاستی سطح پررینک حاصل کرنے والے طلبا کوناکام قراردیاہے۔ اوربعض طلبا کو امتحان میں شرکت کے بعد بھی غیرحاضر قراردیاتھا۔ جس کے بعد ریاست بھر20طلبا نے خودکشی کرلی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ طلبا اور طلبا تنظموں نے صدائے احتجاج بلند کی ۔ اورحکومت نے تین رکنی کمیٹی بناکرجانچ کا آغاز کیا۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو روانہ کردی ہے ۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، تلنگانہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کے دوران لاپرواہی برتنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے ایک نجی اسکول کی ٹچیر کے خلاف کارروائی کی گئی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ایک نجی اسکول میں خدمات انجام دینے والی ٹیچراوما دیوی پر5000 روپئے کا جرمانہ لگایاہے۔ اوما دیوی نے بارہویں جماعت کی طالبہ کے پرچے کی جانچ کی ہے۔اوراس طالبہ کو 99 مارکس حاصل ہونے پر 0 مارکس دیئے ۔ وہیں بورڈ نے قبائلی بہبودی اسکول میں خدمت انجام دینے والے وجے کمارکو بھی معطل کردیاہے۔ کیوں کہ وجے کمار نے پرجے کی جانچ کے دوران اوما دیوی کی غلطی کی نشاندہی نہیں کی اور طالبہ کو 0 مارک ہیں رکھیں۔وہیں نجی اسکول کے انتظامیہ نے اومادیوی کو اسکول سے ہٹادیاہے۔
اب تلنگانہ میں اپوزیشن جماعتیں اور طلبا تنظیمیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اورنتائج جاری کرنے والی آئی ٹی کمپنی گولبریناکے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔