ہوم » نیوز » وطن نامہ

آپ تک بھی پہنچ رہی ہیں کوروناوائرس سے جڑی افواہیں؟ تو وہاٹس ایپ پر ایسے کریں چیک

کوروناوائرس (Coronavirus) کولیکر کئی غلط جانکاریاں پہنچ رہی ہیں۔ اسی کو لیکر اب انٹرنینشل فیکٹ۔چیکنگ نیٹ ورک آئی آئی ایف سی این (IFCN) نے وہاٹس ایپ WhatsApp پر چیٹ باٹ کا ہندی ورژن لانچ کردیاہے۔

  • Share this:
آپ تک بھی پہنچ رہی ہیں کوروناوائرس سے جڑی افواہیں؟ تو وہاٹس ایپ پر ایسے کریں چیک
اس چیٹ باٹ (chatboat ) کی مدد سے یوزرس کووڈ-19 (Covid-19 pandemic) سے جڑے سوال پوچھ سکیں گے اور اسے آن لائن (Online) پبلش ہوئی جانکاری سے کراس چیک کرسکیں گے۔

ہندستانی لوگوں کے درمیان کوروناوائرس (Coronavirus) کولیکر کئی غلط جانکاریاں پہنچ رہی ہیں۔ اسی کو لیکر اب انٹرنینشل فیکٹ۔چیکنگ نیٹ ورک آئی آئی ایف سی این (IFCN)  نے وہاٹس ایپ WhatsApp  پر چیٹ باٹ کا ہندی ورژن لانچ کردیاہے۔ یہ فیکٹ چیکنگ چیٹ بال پہلے ی انگریزی اور اسپینش زبان میں مہیا تھا۔


اس چیٹ باٹ (chatboat ) کی مدد سے یوزرس کووڈ-19 (Covid-19 pandemic) سے جڑے سوال پوچھ سکیں گے اور اسے آن لائن (Online)  پبلش ہوئی جانکاری سے کراس چیک کرسکیں گے۔ اس طرح انہیں آسانی سے معلوم چل سکے گا کہ کوورناوائرس کو لیکر ان تک پہنچی جانکاری صحیح ہے یا غلط؟

اس سلسلے میں  آئی ایف سی این (IFCN) نے ہندستان کے 11 7 فیکت چیکنگ گروپ کے ساتھ قرار کیاہت۔ ان میں سے 7 گروپ ہندی میں کنٹینٹ پبلش کرتے ہین۔ ہند زبان میں مہیا ڈیٹا بیس کی بنیاد پر سب سے پہلے 250 فیکٹ چیک کو پورا کیا جائے گا۔ ہر روز اسے نئے فیکٹ چیک کے ساتھ اپڈیٹ کیا جائے گا۔

ایسے کرسکتے ہیں استعمال

آئی ایف سی این (IFCN)  کے مطابق اب اس نے 74 ممالک کے 74 فیکٹ چیکنگ اداروں کے ساتھ مل کر کوروناوائرس سے متعلق اب تک 6,600 افواہوں کی تردید کی ہے۔ صارفین اپنے وہاٹس ایپ (WhatsApp ) پر +1 (727) 2912606  محفوظ کرکے آئی ایف سی این (IFCN) چیٹ بوٹ ایکسز کرسکتے ہیں۔ انہیں ہندی ورژن کو انیبل کرنے کے لئے 'نمستے' ٹائپ کرکے بھیجنا ہوگا۔ یہ سہولت پورٹل کے ذریعے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے متاثرین کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے سب سے زیادہ 11458 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرکے 3.09 لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے سنیچر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ے دوران 11458 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 308993 ہوگئی۔ اس دوران 386 لوگوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 8884 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 145779 سرگرم معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملوں کے مقابلے 8551 زیادہ یعنی 154330 ہے۔ ہندوستان انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
First published: Jun 13, 2020 01:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading