ان 7 ایپس میں ملا خطرناک وائرس، لسٹ میں الارم، کیلکولیٹر جیسے ایپ شامل

گوگل پلے اسٹور پر فرضی ایپس کی خبریں ہر دوسرے دن آرہی ہیں۔ اب اس پر موجود 7 اینڈرائڈ ایپس میں خطرناک وائرس پایا گیا ہے۔

Nov 12, 2019 10:22 AM IST | Updated on: Nov 12, 2019 12:21 PM IST
ان 7 ایپس میں ملا خطرناک وائرس، لسٹ میں الارم، کیلکولیٹر جیسے ایپ شامل

کیا آپ کے فون میں بھی تو نہیں ہیں یہ 7 ایپ، فوراً ہٹادیں نہیں تو۔۔۔۔۔۔

گوگل پلے اسٹور پر فرضی ایپس کی خبریں ہر دوسرے دن آرہی ہیں۔ اب اس پر موجود 7 اینڈرائڈ ایپس میں خطرناک وائرس پایا گیا ہے۔ وانڈیرا نام کی سکیورٹی کمپنی کے محققین نے پلے اسٹور پر سات ایسی ایپس کو ڈسکور کیا ہے جو یوزر کے فون کو کنٹرول کرتی تھیں۔ یہ ساتوں ایپ 3 الگ۔الگ ڈیولپر نے ضرور بنائے ہیں مگر یہ ایک طرح سے کام کرتے ہیں۔

جن 7 ایپس میں میل ویئر پایا گیا ہے اس میں پمپ ایپ ڈیولپر کی بنائی میگنی فائنگ گلاس ایپ، سپر برائٹ ایل ای ڈی فلیش لائٹ ہے، اس میں لیزٹ میٹس نام کے ڈیولپر کی بنائی گئی تین ایپ۔ میگنی فائر گلاس ودھ فلیش لائٹ، سپر۔ برائٹ فلیش لائٹ ہیں۔ ساتھ ہی آئی سافٹ ایل ایل سی نام کے ڈیولپر کی بنائی گئی الارم کلاک، کیلکولیٹر ، فری میگنی فائنگ ایپ شامل ہے۔

حالانکہ ان کو اینڈرائڈ ہیڈلائن پر چھپی رپورٹ کے مطابق گوگل سے کنفرم کرنے پر معلوم چلا کہ انہیں پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے مگر جن یوزرس نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ انہیں ان ایپس کو (ڈلیٹ) ہٹانے کی صلاح دی گئی ہے۔

Loading...

کیسے کام کرتے تھے یہ ایپس

ان ایپس کو ایک مرتبہ انسٹال کرنے پر وہ فون میں میل ویئر کو انسٹال کر دیتی تھی۔ وہ یوزر کو نظر نہیں آتا ہے اور فون کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ ان سے بیٹری بھی جلد ختم ہوتی ہے اور یہ ایپس ڈیٹا استعمال کرکے مشتبہ کام کرتے ہیں۔

وائرس سے متاثر کی بورڈ کو لیکر بھی الرٹ

اس کے علاو اینڈرائڈ یوزرس کیلئے حال ہی میں ایک اور خطرناک ایپ کو لیکر الرٹ جاری ہوا ہے۔ پلے اسٹور پر ایک ایسی ایپ کو اسپاٹ کیا گیا ہے جو یوزرس کے اکاؤنٹ کو خالی کر سکتا ہے۔ دراصل سکیور۔ڈی ٹیم کی طرف سے کی گئی تحقیق (ریسرچ)  میں اے آئی ۔ٹائپ نام کا ایسا ایپ پایا گیا ہے جو یوزر کی اجازت کے بغیر پریمیم ڈیجیٹل سروسز خرید سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے یوزر کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اس نے کوئی پریمیم کنٹینٹ سروس خریدی ہے اور اس کے پیسے کٹ جاتے ہیں۔

Loading...