உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گوگل نے کیا خبردار، خطرے میں ہے آپ کا اسمارٹ فون، اس spyware سے جاسوسی کی فراق میں ہے سائبر کرمنل

    گوگل کے تھریٹ اینالیسس گروپ نے اسپائی ویئر کا پتہ لگایا ہے۔ اس اسپائی ویئر کو پریڈیٹر PREDATOR کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اسپائی ویئر بہت خطرناک ہے اور اینڈرائیڈ یوزرس کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔

    • Share this:
      اگر آپ بھی اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یوزرس (Android smartphone user) کرنے والے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بہت اہم ہے۔ دراصل آپ کے اسمارٹ فون پر ایک بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اگر آپ اس خطرے کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو نہ صرف آپ کے سمارٹ فون میں محفوظ ڈیٹا چوری کیا جا سکتا ہے بلکہ آپ کی جاسوسی بھی کی جا سکتی ہے۔

      گوگل Google نے اینڈرائیڈ یوزرس Android users کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ دیو ہیکل ٹیک کمپنی نے کہا ہے کہ اسپائی ویئر spyware کے ذریعے سائبر کرمنل cybercriminals اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی جاسوسی اور ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گوگل کے تھریٹ اینالیسس گروپ نے اسپائی ویئر کا پتہ لگایا ہے۔ اس اسپائی ویئر کو پریڈیٹر PREDATOR کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اسپائی ویئر بہت خطرناک ہے اور اینڈرائیڈ یوزرس کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔

      اگر آپ بھی 15 منٹ پہلے اپنی تمام سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا۔
      یہ بھی پڑھئے: غلطی سے بھی کبھی Google پر ان چیزوں کو سرچ نہ کریں، ہو سکتا ہے پنگا

      یہ کیسے کام کرتا ہے؟
      منی کنٹرول ڈاٹ کام Moneycontrol.com کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ اسپائی ویئر پریڈیٹرPREDATOR کو ای میل کے ذریعے ہوزرس کو بھیجا جا رہا ہے۔ یہ اسپائی ویئر ایک commercial entity company سائیٹروکس Cytrox نے بنایا ہے۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر شمالی میسیڈونیا (Macedonia) میں ہے۔ اس میں ایک ون ٹائم لنک ہوتا ہے، جو یو آر ایل شارٹنر URL shortener کے ذریعے EMBED کیا گیا ہے۔ جیسے ہی یوزر اس لنک پر کلک کرتا ہے، اسے ایک ڈومین پر بھیج دیا جاتا ہے۔ یہاں سے ALIEN نام کے اسپائی ویئر کو یوزر کے اسمارٹ فون تک پہنچایا جاتا ہے۔

      اپنے فون کے چوری ہونے یا کھو جانے پر کیسے تلاش کریں اور ڈلیٹ کر سکتے ہیں ڈیٹا: یہاں جانیں طریقہ

      کیا کہتے ہیں محققین؟
      محققین Researchers کا کہنا ہے کہ یہ اسپائی ویئر م multiple privileged processors میں ہوتا ہے۔ ایک بار جب یہ یوزرس کی ڈیوائس device تک پہنچ جاتا ہے، تو یہ مختلف قسم کے IPC کمانڈ دے سکتا ہے۔ یہ آڈیو ریکارڈ کر کے باہر بھیج سکتا ہے۔ یہی نہیں، یہ اسپائی ویئر CA سرٹیفکیٹ شامل کرنے کے علاوہ ایپس کو چھپا سکتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: