உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    !ضروری معلومات: آن لائن پیسوں کی ادائیگی کرتے وقت رکھیں ان باتوں کا خاص دھیان، نہیں تو غائب ہوجائیں گے اکاؤنٹ سے پیسے

    کچھ وقت قبل حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگی (ڈیجیٹل پیمنٹ) کو فروغ دینے کے لئے بی بی پی ایس سے بل ادائیگی کی سہولت شروع کی تھی اور چوبیس گھنٹوں کے لئے این ای ایف ٹی کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    کچھ وقت قبل حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگی (ڈیجیٹل پیمنٹ) کو فروغ دینے کے لئے بی بی پی ایس سے بل ادائیگی کی سہولت شروع کی تھی اور چوبیس گھنٹوں کے لئے این ای ایف ٹی کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    کچھ وقت قبل حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگی (ڈیجیٹل پیمنٹ) کو فروغ دینے کے لئے بی بی پی ایس سے بل ادائیگی کی سہولت شروع کی تھی اور چوبیس گھنٹوں کے لئے این ای ایف ٹی کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    • Share this:
      آج کل لوگ کیش لین۔دین سے زیادہ ڈیجیٹل پیمنٹ  کے ذریعے (روپیوں کی ادائیگی) کرنے لگ گئے ہیں۔ یہ کافی آسان بھی ہے اور چٹکیوں میں کہیں دور بیٹھے کسی شخص تک پیسے پہنچانے کا آسان طریقہ بھی ہے۔  حکومت بھی  ڈیجیٹل ادائیگیوں (پیمنٹ) کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ کچھ وقت قبل حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگی (ڈیجیٹل پیمنٹ) کو فروغ دینے کے لئے بی بی پی ایس سے بل ادائیگی کی سہولت شروع کی تھی اور چوبیس گھنٹوں کے لئے این ای ایف ٹی کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
      لیکن اس بڑھتے ہوئے  ڈیجیٹل پیمنٹ کے بیچ میں فراڈ ہونے کے بھی کافی امکانات رہتے ہیں۔ خاص کر ان لوگوں کیلئے کافی دقت ہے  جو لوگ ڈیجیٹل پیمنٹ  کے بارے میں سیکھ رہے ہیں یا اس کے بارے میں کم جانکاری رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ آسانی سے دھوکہ دہی(فراڈ) ہوتا ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کا اوٹی پی غلط ہاتھوں میں پڑ جاتا ہے لیکن کچھ طریقوں کو اپناکر آپ فراڈ(دھوکہ دہی) کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔ تو آیئے بتاتے ہیں آپ کو ڈیجیٹل پیمنٹ کرتے وقت کن باتوں کا خاص دھیان رکھنا چاہئے۔
      ہیکرس اسمارٹ فون میں استعمال کئے جانے والی کئی طرح کی ایپس کی مدد سے بھی فون میں موجود دوسری ڈیٹیلس اور اوٹی پی چرا لیتے ہیں۔ بھلے ہی یہ ایپ ٹارچ یا کیلکولیٹر ہوں۔ ایسے میں پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی گئیں آفیشیل ایپس ہی  استعمال کریں۔
      ٹرسٹڈ  (قابل  اعتماد)  سورس  سے  ہی  کریں  ادائیگی(پیمنٹ)۔
      جب آپ ڈیجیٹل ادائیگی (پیمنٹ) کرتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں  کہ یہ ٹرسٹڈ سورس سے ہی  کیا جائے۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی خاص دھیان رکھیں کہ کتنی رقم کٹنے والی ہے۔ کیونکہ دھوکہ دہی (فراڈ) ہونے پر عموماً بڑی رقم آپ کے اکاؤنٹ سے غائب ہو سکتی ہے۔ اس لئے اگر سورس قابل اعتماد نہ لگے تو فوراً پیمنٹ کینسل کردیں۔
      اس معاملے میں سب سے ضروری اسٹیپ ہے کہ آپ کسی سے بھی اپنا اوٹی پی شیئر نہ کریں۔ اسی طرح سے کال، وہاٹس ایپ ای میل پر سامنے کوئی بھی ہو، بھلے ہی وہ خود کے بینک ملازم ہونے کا دعویٰ کرے، اس کو او ٹی پی شیئر نہیں کرنا ہے۔ بینک کبھی بھی اکاؤنٹ ہولڈرس سے او ٹی پی نہیں پوچھتا۔ ایسے میں جھوٹ بول کر کوئی آپ کو فراڈ (دھوکہ دہی) کا شکار نہیں بنا سکتا ہے۔
      First published: