نئی دہلی: عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی کا عمل آج رینڈم ڈیجیٹل انداز میں کیا گیا کیا مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی طرف سے پہلی بار کی جارہی قرعہ اندازی میں تکنیکی خرابی آگئی جس کی وجہ سے محض 23 ریاستوں کے عازمین کا انتخاب ہی ہو سکا۔ شام پانچ بجے تک 23 ریاستوں کی لسٹ جاری ہوچکی تھی لیکن دیر رات تک جموں کشمیر اتر پردیش ، مدھیہ پردیش تمل ناڈو جیسی بڑی ریاستوں کے عازمین کی لسٹ جاری نہیں ہو سکی۔ تو وہی اس پورے معاملے پر وزارت اقلیتی امور پورے طور سے خاموش ہے۔ رابطے کے باوجود وزارت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی اطلاع دی گئی۔ عجیب بات یہ بھی رہی کہ اس پورے عمل سے میڈیا کو دور رکھا گیا۔
اس سے قبل حج 2023 کے مدنظر آج عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے قومی دارالحکومت دہلی کے نیشنل انفارمیٹک سینٹر میں دوپہر 3 بجے سے شروع ہوا ۔ رواں برس قرعہ اندازی رینڈم ڈیجیٹل سلیکشن کے ذریعے کی گئی، جس میں منتخب عازمین کی فہرست کو حج کمیٹی آف انڈیا کی سائٹ پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ اب تک جن 15 ریاستوں / اور 7 یونین ٹریٹریز سے متعلق تفصیلات حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کی گئی ہے ان میں ،آسام آندھرا پردیش، انڈمان اینڈ نیکوبار آئ لینڈ، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دمن اینڈ دیو دادر اینڈ ناگر ،حویلی، گوا، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، لکشدیپ، منی پور، پانڈیچیری، پنجاب تریپورہ، مغربی بنگال لداخ، ہریانہ، مہاراشٹر، اڑیسہ اتراکھنڈ، کیرالا کا نام شامل ہے۔ وہیں دہلی، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، جموں کشمیر، راجستهان، گجرات، تلنگانہ، کرناٹک، تامل ناڈو وغیرہ ریاستوں سے متعلق تفصیلات ابھی تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سہ پہر کے وقت دہلی کے عازمین کی تفصیلات بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کی گئی تھی لیکن کچھ دیر بعد ہی دہلی کی فہرست ویب سے ہٹا لی گئی۔ لسٹ حج کمیٹی آف انڈیا سے ہٹائے جانے کے بعد عجیب صورت حال پیدا ہو گئی اور طرح کی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی۔ جس کے بعد وزارت کے ذریعے کی جا رہی ہے قرعہ اندازی کے عمل پر بھی سوالات اٹھائے جانے لگے۔
اس دوران دہلی کے عازمین کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی تبھی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخا کی طرف سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو ایک ای میل کیا گیا اور یہ بات واضح کی گئی کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جو دہلی کے عازمین کی فہرست جاری کی گئی ہے وہ درست نہیں ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کچھ دیر بعد دہلی کے عازمین کی مکمل فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی تاہم خبر لکھے جانے تک دہلی کے عازمین کی فہرست حج کمیٹی آف انڈیا پر اپلوڈ نہیں کی گئی تھی۔
اب ہندوستان کا وقت آگیا ہے، بنے گا دنیا کی نمبر1معیشت، راج ناتھ سنگھ بولے بہت ہوا انتظار
غور طلب ہے کہ پہلی بار وزارت اقلیتی امور کی طرف سے خود براہ راست قراندازی کا عمل کیا گیا، ریاستی حج کمیٹی اور مرکزی حج کمیٹی کو بھی اس پورے عمل سے دور رکھا گیا ، یاد رہے کہ گزشتہ سالوں میں ریاستی حج کمیٹیاں اپنے طور پر قرعہ اندازی کا عمل انجام دیتی تھیں لیکن اس بار وزارت نے اس عمل کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔