ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کی سیاست میں نیا موڑ، اب تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بتایا سرپرست

حال کے دنوں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سابق نائب وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادوکی ملاقات سے بہارکی سیاسی فضا میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔

  • Share this:
بہار کی سیاست میں نیا موڑ، اب تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بتایا سرپرست
تیجسوی یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکو یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔

پٹنہ: بہارکے وزیراعلیٰ اورجنتا دل یونائیٹیڈ کےقومی صدر نتیش کمار (Nitish Kumar) کا اتوارکو یوم پیدائش ہے۔ اس خاص موقع پردارالحکومت پٹنہ میں جےڈی یوکا کارکن اجلاس منعقدکیا جارہا ہے۔ 10 سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہے، جب نتیش کمار اپنے یوم پیدائش کو پارٹی کارکنان کے اجلاس کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس سے قبل سال 2015 میں نتیش کمارنے یکم مارچ کو ہی منعقدکیا تھا، تب لالو پرساد یادوکی پارٹی اور نتیش کمارکی  پارٹی کے درمیان اتحاد تھا۔ حالانکہ، اس بارکے الیکشن میں حالات دوسرے ہیں اور جے ڈی یو اپنے پرانی اتحادی پارٹی بی جےپی کے ساتھ ہے۔


حال کے دنوں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آرجے ڈی کےلیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی ملاقات سے بہارکی سیاسی فضا میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ اب اس ہلچل کو تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمارکو سرپرست بتاکرمزید ہوا دے دی ہے۔ دراصل، وزیراعلیٰ نتیش کمارکو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ کو 'محترم سرپرست' کہہ کرمخاطب کیا ہے۔


 




تیجسوی یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، 'محترم سرپرست جناب نتیش کمار جی کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات۔ خدا سے دعا ہےکہ آپ خود اعتمادی اور سوابھیمان کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے صحت مند رہیں اور طویل عمر تک جئیں۔ یوم پیدائش کے مبارک موقع پربہارکو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے اور بے روزگاری ہٹانےکی ہماری لڑائی میں تعاون کی ضرورت ہے۔

حال کے دنوں میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اورسابق نائب وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادوکی ملاقات سے بہارکی سیاسی فضا میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ تصویر: فائل فوٹو
حال کے دنوں میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اورسابق نائب وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادوکی ملاقات سے بہارکی سیاسی فضا میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ تصویر: فائل فوٹو


طنز یا آرجے ڈی کی نئی حکمت عملی

تیجسوی یادو کی اس نیک خواہشات کے پیغام میں تھوڑا طنز دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی خود اعتمادی اور سوابھیمان کی بات کہی۔ لیکن بہارکے نئی سیاسی حالات کے پیش نظر بی جے پی اورجے ڈی یو کے درمیان دوری بڑھانےکی آرجے ڈی کی حکمت عملی کا حصہ مانا جارہا ہے۔ واضح رہےکہ حال ہی میں تیجسوی یادو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمارکی ملاقات کے بعد این پی آرکو پرانے فارمیٹ پر اور این آرسی کو بہار میں نہیں نافذ کرنےکی تجویز بہار اسمبلی انتخابات میں منظورکی گئی۔ اس سے بی جے پی اور جےڈی یو کے درمیان تھوڑی دوری بنی۔ اس کے ساتھ ہی ذات پات پر مبنی مردم شماری کروانےکی تجویز بھی منظور ہوئی۔ بتایا جارہا ہےکہ ان حالات کے بعد بی جے پی تھوڑی بیک فٹ پرنظر آرہی ہے اور جے ڈی یو - آر جے ڈی کے درمیان پھرسے قربت کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
First published: Mar 01, 2020 09:19 AM IST