ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد:اویسی اسپتال کوکوارنٹائین سینٹرمیں تبدیل کیاجائے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کامطالبہ

بنڈی سنجے نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اقدام کو پوری دنیا میں سرا ہا جارہاہے ۔ لیکن اسد الدین اویسی ان پر تنقید کر رہے ہیں اسد اویسی اس بیماری سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کیلئے آج تک گھر سے باہر نہیں آئے

  • Share this:
حیدرآباد:اویسی اسپتال کوکوارنٹائین سینٹرمیں تبدیل کیاجائے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کامطالبہ
بنڈی سنجے نے اویسی اسپتال کو کوارنٹائین سینٹر میں تبدیل کرنے کی تلنگانہ حکومت سے کی مانگ کی ہے

حیدرآباد : تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر اوررکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے اویسی اسپتال کو کوارنٹائین سینٹر میں تبدیل کرنے کی تلنگانہ حکومت سے کی مانگ کی ہے ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اقدام کو پوری دنیا میں سرا ہا جارہاہے ۔ لیکن اسد الدین اویسی ان پر تنقید کر رہے ہیں اسد اویسی اس بیماری سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کیلئے آج تک گھر سے باہر نہیں آئے اور اپنی جان بچانے گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں نہ انہوں نے اپنے پارٹنر ٹی آر ایس کی ریاستی حکومت کو کوئی مشوره دیا اور نہ اس سلسلہ میں عوام سے کوئی اپپل کی اور نہ اپنے اویسی ہسپتال کو مریضوں کے علاج کیلئے پیش کیا۔


تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ دہلی کے نظام الدین مرکز کے واقعہ کے بعدکورونا متاثرین کی تعداد میں99 فیصد مسلم ہیں۔ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے اسد اویسی کے اویسی اسپتال اور ڈاکٹرس کو غریب عوام کو بچانے کیلئے استعمال کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیاہے کہ مرکز سے واپس آنے والے لوگوں کو انتظامیہ سے تعاون کیلئے اپیل کیوں نہیں ؟۔بی جے پی لیڈر کا کہناہے کہ مجلس اتحادالمسلمین نے گاندھی اسپتال میں ڈاکٹرس پر حملہ کے واقعہ کی مذمت کیوں نہیں کی ۔اویسی خود اس معاملہ کو مذہبی رنگ دیتے ہوئے بیانات دے رہے ہیں۔ حکومت اویسی کے خلاف کروائی کر ے اور اویسی ہسپتال کو تحویل میں لیتے ہوئے اسے کوارنٹائین سینٹر میں تبدیل کرے۔


یاد رہے کہ اسد الدین اویسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت مرکز کو مذہبی رنگ دینا ایک شرمناک حرکت ہے۔ اس واقعہ کے حوالہ سے مسلمانوں کو بد نام کیا جا رہا ہے ۔تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز 13 مارچ کو ہوا تھا اور اسی دن وزارت صحت نے کہا تھا کہ کرونا ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے۔ اسد الدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ جب بھی وزیرآعظم مودی شام8بجے 'آن ایر' آتے ہیں تو عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

First published: Apr 02, 2020 08:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading