ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ:وزیراعلیٰ کےسی آر نےہندوستان اورپاکستان کےدرمیان دیواربنانےکی وکالت،بتائی یہ بڑی وجہ

تلنگانہ اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون (CAA) ، این پی آر(NPR) این آرسی (NRC) کے خلاف قراداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دلچسپ تبصرے کیے۔

  • Share this:
تلنگانہ:وزیراعلیٰ کےسی آر نےہندوستان اورپاکستان کےدرمیان دیواربنانےکی وکالت،بتائی یہ بڑی وجہ
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ: فائل فوٹو

تلنگانہ اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون (CAA) ، این پی آر(NPR) این آرسی (NRC) کے خلاف قراداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دلچسپ تبصرے کیے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے صرف ایک مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ ملک کے عوام کے لئے ایک مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 500 ایکڑ پر مشتمل زمین رکھنے والے خاندان میں پیدا ہونے کے بعد اانکے پاس برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ ملک میں کسی بھی طرح کی دراندازی کو برداشت نہیں کیاجائیگا ۔ کے سی آر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ امریکہ میں میکسیکو کی دیوار کا استعمال امریکہ میں غیر قانونی طور پر دراندازی کو روکنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک میں تقسیم کی سیاست قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بھی دیوار تعمیر کی جاسکتی ہے۔تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ۔فائل فوٹو-پی ٹی آئی


تلنگانہ اسمبلی میں آٹھویں ریاست ہے ۔جس نے شہریت ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف قرارداد پاس کی۔ اس قرارداد کو ریاستی کابینہ نے 16 فروری کو منظور کیا تھا اور آج ریاستی اسمبلی نے اسے منظور کیا تھا۔ اس کی حمایت ٹی آر ایس ، کانگریس اور ایم آئی ایم کے ارکان نے کی۔ بی جے پی کے واحد ایم ایل اے راجاسنگھ نے اس کی سخت مخالفت کی۔تاہم اسپیکر نے سی اے اے کے خلاف قرار داد منظور کی۔ یادرہے کہ مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، کیرالہ ، راجستھان ، پنجاب ، دہلی اور بہار نے سی اے اے کے خلاف پہلے ہی ایک قرار داد منظور کرلی ہے۔

First published: Mar 16, 2020 04:21 PM IST