ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ نے 30 جون تک بڑھایا لاک ڈاون، رات 8 بجے تک ہی کھل سکیں گی دوکانیں

تلنگانہ میں بغیر کنٹینمنٹ زونس میں لاک ڈاون 7جون تک برقرار رہے گا جبکہ کنٹینمنٹ زون میں یہ لاک ڈاون 30جون تک برقرار رہے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2020 09:36 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ نے 30 جون تک بڑھایا لاک ڈاون، رات 8 بجے تک ہی کھل سکیں گی دوکانیں
تلنگانہ نے 30 جون تک بڑھایا لاک ڈاون

حیدرآباد: تلنگانہ میں بغیر کنٹینمنٹ زونس میں لاک ڈاون 7جون تک برقرار رہے گا جبکہ کنٹینمنٹ زون میں یہ لاک ڈاون 30جون تک برقرار رہے گا۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ 9 بجے شب سے صبح 5بجے تک کرفیو برقرار رہے گا۔ حکومت نے لاک ڈاون کے قواعد میں نرمی کے احکام جاری کئے۔ لوگوں کی بین ریاستی نقل وحرکت پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔کنٹینمنٹ زونس میں لاک ڈاون برقراررہے گا۔ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر یہ فیصلہ کیا ہے۔


تلنگانہ میں کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون 30جون تک برقرار رہےگا۔
تلنگانہ میں کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون 30جون تک برقرار رہےگا۔


وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے چیف سکریٹری سومیش کمار،ڈی جی پی مہیندر ریڈی اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ مرکز کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے بعد تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی نے سوائے کنٹینمنٹ زونس کے تمام علاقوں میں مرکز کی جانب سے دی گئی نرمی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کنٹینمنٹ زونس میں سختی کے ساتھ لاک ڈاون پر عمل کریں۔ انہوں نے 9بجے شب تا5بجے صبح کے دوران رات کے کرفیو پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہاکہ دکانات 8 بجے شب تک ہی کھلی رکھی جائیں۔


وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کنٹینمنٹ زونس میں سختی کے ساتھ لاک ڈاون پر عمل کریں۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کنٹینمنٹ زونس میں سختی کے ساتھ لاک ڈاون پر عمل کریں۔


وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکام جاری کئے جن کا نفاذ فوری اثر کے ساتھ ہوگا۔ ان احکامات میں واضح کیاگیا ہے کہ کنٹینمنٹ زونس میں لاک ڈاون 30جون تک جاری رہے گا تاہم پھنسے ہوئے افراد کو بڑی راحت دیتے ہوئے حکومت نے بین ریاستی نقل وحرکت پر پابندی کو ختم کردیا ہے۔ سرکاری احکام کے مطابق بین ریاستی نقل وحرکت کے لئے علیحدہ اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تلنگانہ حکومت نے 18مئی کو 31 مئی تک لاک ڈاون میں توسیع کی تھی۔ تاہم اس میں نرمی دی گئی تھی۔

مرکزی وزارت داخلہ نے احکام جاری کرتے ہوئے 30جون تک لاک ڈاون میں توسیع کی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے احکام جاری کرتے ہوئے 30جون تک لاک ڈاون میں توسیع کی ہے۔


30مئی کو مرکزی وزارت داخلہ نے احکام جاری کرتے ہوئے 30جون تک لاک ڈاون میں توسیع کی ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بھی صورتحال کا جائزہ لیا اورکنٹینمنٹ زونس کے باہر کے علاقوں میں لاک ڈاون کی 7 جون تک توسیع کی جائے۔ 9بجے شب تا 5 بجے صبح کے درمیان شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔ تاہم طبی ہنگامی صورتحال میں نقل وحرکت پر پابندی نہیں ہوگی۔ اسپتالوں، میڈیکل (دوا خانہ) کے سوا دیگر کسی بھی قسم کی دکانات کو 9 بجے شب تا 5 بجے صبح کھلی رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔
First published: May 31, 2020 06:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading