உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے بھی اب سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے سوال، کہا- راہل گاندھی کا ثبوت مانگنا مناسب

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے بھی اب سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے سوال

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے بھی اب سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھائے سوال

    kcr on surgical strike: پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے اندر گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کرنے والی ہندوستانی فوج کی بہادری کی چرچا بھلے ہی پورے ملک میں ہو، لیکن اس پر سیاست اب بھی جاری ہے۔ اس بار تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اس موضوع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک پر راہل گاندھی کا ثبوت مانگنا غلط نہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے اندر گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کرنے والی ہندوستانی فوج کی بہادری کی چرچا بھلے ہی پورے ملک میں ہو، لیکن اس پر سیاست اب بھی جاری ہے۔ اس بار تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اس موضوع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک پر راہل گاندھی کا ثبوت مانگنا غلط نہیں۔ اس پر بی جے پی نے کے سی آر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ کے سی آر کا بیان شہیدوں کی توہین ہے۔

      کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو ثبوت مانگے ہیں وہ غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ غلط تشہیر کرتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بھی پوچھ رہا ہوں کہ سرجیکل اسٹرائیک میں ثبوت کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو کچھ پوچھا ہے اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ میں بھی ہندوستانی حکومت سے یہی پوچھ رہا ہوں۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ مرکزی حکومت تک میری بات پہنچا دیجئے۔

      شہیدوں کی توہین: امت مالویہ

      بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے کے چندر شیکھر راو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ’آج جب ہم پلوامہ کی برسی منا رہے ہیں تب کے سی آر کا بیان شہیدوں کی توہین ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان نے کس طرح سے پاکستان کے اندر گھس کر ہندوستانی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کو انجام دیا تھا۔ اس درمیان کانگریس لیڈر راشد علوی نے کہا کہ اس موضوع پر سرجیکل اسٹرائیک پر ثبوت مانگنے میں غلط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کہہ رہی ہے کہ ہمارے پاس ویڈیو ہے تو یہ دکھانے میں کیا پریشانی ہے۔

      12 دنوں کے اندر ہندوستان نے لیا تھا بدلہ

      آج پورا ملک پلوامہ حملے میں مارے گئے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ 14 فروری 2019 کو جموں سری نگر قومی شاہراہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ پلوامہ حملے کے 12 دن کے اندر بھارت نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سرجیکل اسٹرائیک کی۔ اس میں 300 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے اندر بالا کوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائک کی اور انہیں تباہ کردیا۔ اس حملے نے جیش محمد کا کیڈر کافی حدتک تباہ ہوگیا۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی مہم چلائی، جس میں سینکڑوں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگیا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: