ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Telangana Lockdown:لاک ڈاؤن میں مزید10دنوں کی توسیع،کیا کھلارہے گاکیابند؟ یہاں جانئے

لاک ڈاون میں چھوٹ کے اوقات صبح6بجے تا 10بجے بڑھاکر 1 بجے دن کردیئے گئے ہیں تاکہ محدود معاشی سرگرمیوں کا احیاء کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے۔ عوام کو 2بجے دن تک گھر جانے کی اجازت رہے گی تاہم 2بجے دن کے بعد لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔

  • Share this:
Telangana Lockdown:لاک ڈاؤن میں مزید10دنوں کی توسیع،کیا کھلارہے گاکیابند؟  یہاں جانئے
تلنگانہ میں لاک ڈاون میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی گئی ہے

تلنگانہ میں لاک ڈاون میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی گئی ہے۔ آج دوپہر وزیراعلیٰ چندرشیکھرراو کی زیرصدارت ریاستی کابینہ کا اجلاس کیمپ آفس پرگتی بھون میں منعقد کیا گیا۔ اس طویل اجلاس میں ریاست میں لاک ڈاون کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کابینہ نے آئندہ دس دنوں تک لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔


البتہ لاک ڈاون میں چھوٹ کے اوقات صبح6بجے تا 10بجے بڑھاکر 1 بجے دن کردیئے گئے ہیں تاکہ محدود معاشی سرگرمیوں کا احیاء کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے۔ عوام کو 2بجے دن تک گھر جانے کی اجازت رہے گی تاہم 2بجے دن کے بعد لاک ڈاون میں مزید سختی کی جائے گی۔  دکانات ایک بجے دن بند کردی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں و،زیرانفارمیشن ٹکنالوجی تارک راماراو نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔



چھوٹ کے اوقات کے دوران نہیں ہے کوئی پابندی

چھوٹ کے اوقات تمام خدمات  کو اجازت رہے گی ۔ آرٹی سی بس  خدمات اور میٹروریل کی  بھی چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ  تمام کاروباری اداروں کو کھولنے کی اجازت ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران صرف ضروری  اور ایمرجنسی خدمات کو  اجازت دی گئی ہے۔

شعبہ صحت  سے جڑی خدمات

مریضوں کو اسپتال جانے اورآنے کی اجازت(ای ۔پاس لازمی)

انفارمیشن ٹکنالوجی ،انٹرنیٹ،کیبل سے مربوط خدمات

ای ۔ کامرس خدمات

میڈیا اور صحافت سے جڑی خدمات

تعمیراتی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنے کی اجازت ہے۔

ضروری خدمات انجام دینے والے  افراد کے  محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والا ای پاس حاصل کرنا ہوگا ۔ اس کے لیے تلنگانہ پولیس نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

تلنگانہ کابینہ کی میٹنگ سے پہلے  مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے  تلنگانہ  حکومت نے  لاک ڈاؤ ن  میں توسیع  نہ کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ کورونا  وباء کاواحد حل  ویکسی نیشن ہی  ہے اورلاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کو پریشانیوں کا سامنا  کرنا پڑتاہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 30, 2021 09:19 PM IST