உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بین مذہبی شادی پر دلت نوجوان کے Murderکے معاملے میں تلنگانہ کی گورنر نے حکومت کو کیا طلب

    تلنگانہ کی گورنر نے بین مذہبی شادی کو لے کر ہوئے قتل کا ازخود لیا نوٹ!

    تلنگانہ کی گورنر نے بین مذہبی شادی کو لے کر ہوئے قتل کا ازخود لیا نوٹ!

    25 سالہ دلت نوجوان بی۔ ناگاراجو نے ایک مسلم لڑکی کے ساتھ دیرینہ محبت کے بعد اس سال جنوری میں لڑکی کے گھر والوں کی خواہش کے خلاف محبت کی شادی کر لی تھی۔ سینئر پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ لڑکی کا بھائی مبین احمد اس رشتے کے خلاف تھا، اس لیے اس نے ناگراجو کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    • Share this:
      حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر تمیلئی سائی سُندرراجن نے ایک مسلم بیوی کے رشتہ داروں کے ہاتھوں ہندو نوجوان کے قتل پر ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ نے دوسرے مذہب میں محبت کی شادی کرنے پر قتل کے اسی معاملے میں حیدرآباد پولیس سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

      میڈیا رپورٹ پر لیا ازخود نوٹس
      راج بھون کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، قتل کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، تلنگانہ کے گورنر تمیلی سائی سندرراجن نے اس قتل سے متعلق میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے بی۔ ناگاراجو کے قتل میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس کے مطابق سڑک کے درمیان میں موٹر سائیکل روکنے پر نوجوان کو لوہے کی راڈ سے پیٹنے اور وار کرنے کے واقعے کے بعد لڑکی کے دونوں رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

      جلد سے جلد رپورٹ دینے کو کہا
      درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن نے تلنگانہ کے ڈی جی پی کو ایک دلت نوجوان کے قتل کے معاملے میں طلب کیا ہے اور ان سے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین وجے سانپلا نے اس سلسلے میں ڈی جی پی اور دیگر متعلقہ لوگوں کو ٹویٹ کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Anti-Encroachment Drive:شاہین باغ میں 9 مئی کو چلے گا بلڈوزر،دی گئی یہ دھمکی!

      یہ بھی پڑھیں:
      Gyanvapi Mosque:کیوں ہونے جارہا ہے گیان واپی مسجدکاسروے؟مسلم فریق اورسنت سماج آمنے سامنے!

      بی ناگاراجو نے مسلم لڑکی سے کی تھی شادی
      25 سالہ دلت نوجوان بی۔ ناگاراجو نے ایک مسلم لڑکی کے ساتھ دیرینہ محبت کے بعد اس سال جنوری میں لڑکی کے گھر والوں کی خواہش کے خلاف محبت کی شادی کر لی تھی۔ سینئر پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ لڑکی کا بھائی مبین احمد اس رشتے کے خلاف تھا، اس لیے اس نے ناگراجو کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: