تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نےمسجد چیونٹی شاہ اعظم پورہ میں اپنے آخری مکان کی جگہ کرائی محفوظ ، کہا : حلال کمائی اور آخرت کی تیاری میرا مقصد

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آخرت کی منزل کی فکر کرنے ہوئے اپنی زندگی میں ہی اپنا آخری اور دائمی مکان تیار کروالیا ہے ۔

Sep 20, 2019 08:45 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 10:18 PM IST
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نےمسجد چیونٹی شاہ اعظم پورہ میں اپنے آخری مکان کی جگہ کرائی محفوظ ، کہا : حلال کمائی اور آخرت کی تیاری میرا مقصد

وزیر داخلہ محمد محمود علی نےمسجد چمٹی شاہ اعظم پورہ میں اپنے آخری مکان کی جگہ کرائی محفوظ

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آخرت کی منزل کی فکر کرنے ہوئے اپنی زندگی میں ہی اپنا آخری اور دائمی مکان تیار کروالیا ہے ۔ اعظم پورہ میں واقع چیونٹی شاہ کے احاطہ میں انہوں نے اپنے والد اور والدہ کے پہلو میں اپنی آخری آرام گاہ کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیوی زندگی کے لئے انسان بہت کچھ کرتا ہے ، لیکن آخرت کی زندگی کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے گزر بسر میں مصرو ف رہتا ہے ۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ دنیا آخر فانی ہے ، جان بھی ایک دن جانی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر کا انتخاب ایسی جگہ کیا ہے ، جہاں اذان کی آواز ہمیشہ گونجتی رہتی ہے اور پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور میں مدفون ہونے کے بعد بھی کلمات الہٰی کے آغوش میں ہی رہوں گا ۔

Loading...

telangana home minister

انہوں نے بتایا کہ ہر جمعہ مذکورہ مسجد میں تمام اہل خاندان نماز ادا کرتے ہیں اور بعد میں ایک نشست کا اہتمام کرتے ہوئے آپس میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ محمود علی نے کہا کہ ان کے والد کی ہی تربیت کا نتیجہ ہے کہ تمام بھائی اور رشتہ دار آپس میں محبت و اتحاد سے رہتے ہیں۔

وزیر داخلہ کے اپنی آخری آرام گاہ کے انتخاب سے ان کے افراد خاندان جذباتی نظر آرہے ہیں ۔ اور عوام کا یہ احساس ہے کہ اللہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے محمد محمود علی کو برقرار رکھے اور ان کی عمر دراز کرے ۔ بعد میں وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راﺅ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایسے حالات میں جہاں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، ایک مسلمان کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے منتخب کیا ۔

Loading...