உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حیدرآباد پہنچے امت شاہ کی سیکورٹی میں بڑی چوک: ٹی آر ایس لیڈر نے قافلہ کے آگے کھڑی کی کار اور پھر....

    حیدرآباد پہنچے امت شاہ کی سیکورٹی میں بڑی چوک: ٹی آر ایس لیڈر نے قافلہ کے آگے کھڑی کی کار اور پھر....  (File Photo)

    حیدرآباد پہنچے امت شاہ کی سیکورٹی میں بڑی چوک: ٹی آر ایس لیڈر نے قافلہ کے آگے کھڑی کی کار اور پھر.... (File Photo)

    Amit Shah security lapse: جس وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا قافلہ گزر رہا تھا، ٹھیک اسی وقت اچانک ان کے قافلہ کے سامنے ٹی آر ایس لیڈر نے اپنی گاڑی لگا دی ۔ یہ دیکھ کر سیکورٹی اہلکار متحرک ہوگئے اور فورا انہوں نے جائے واقعہ سے گاڑی کو ہٹوا دیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : حیدرآباد دورہ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکورٹی میں چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں جس وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا قافلہ گزر رہا تھا، ٹھیک اسی وقت اچانک ان کے قافلہ کے سامنے ٹی آر ایس لیڈر نے اپنی گاڑی لگا دی ۔ یہ دیکھ کر سیکورٹی اہلکار متحرک ہوگئے اور فورا انہوں نے جائے واقعہ سے گاڑی کو ہٹوا دیا ۔ قافلہ کے سامنے گاڑی لگانے والے ٹی آر ایس لیڈر کا نام گوسولا شرینواس بتایا جارہا ہے ۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: تیجسوی یادو کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی نے ضمانت رد کرنے کا مطالبہ کیا، یہ ہے معاملہ


      تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ایک لیڈر نے ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے قافلہ کے سامنے اپنی کار کھڑی کردی، جو شہر میں 'حیدر آباد مکتی دیوس' پروگرام میں شامل ہونے کیلئے آئے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی آر ایس کے ایک لیڈر نے ہفتہ کو حیدرآباد میں امت شاہ کے قافلہ کے سامنے اپنی کار کھڑی کی تو وہاں تعینات سیکورٹی اہکار سکتے میں آگئے ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے جائے واقعہ سے کار کو ہٹا دیا ۔ ٹی آر ایس لیڈر گوسولا شرینواس نے اپنی گاڑی اس طرح کھڑی کی اور اس سے امت شاہ کے قافلے کا راستہ رک گیا ۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ کی سیکورٹی کو بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آرٹسٹ سدرشن نے پی ایم مودی کو خاص انداز میں دیا سالگرہ کا پیغام، کلہڑ سے بنائی مورتی


      اس دوران سی آر پی ایف کی مداخلت کے بعد انہیں کار کو وہاں سے ہٹانے کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں ایک لال رنگ کی کار قافلہ کے راستے میں کھڑی نظر آرہی ہے ۔ اس کے آس پاس کئی سیکورٹی اہلکار بھی نظر آرہے ہیں اور اس کو راستے سے ہٹاتے دکھ رہے ہیں ۔

      وہیں واقعہ کو لے کر ٹی آر ایس لیڈر گوسولا شرینواس نے کہا کہ میری کار قافلہ کے آگے اچانک سے رک گئی تھی ۔ میں اس دوران کچھ سمجھ پاتا تب تک مرکزی وزیر داخلہ کی سیکورٹی میں تعینات اہلکاروں نے کار کے ساتھ توڑ پھوڑ کرنی شروع کردی ۔ یہ غلط ہے ۔ اس معاملہ پر میں پولیس افسران سے ملوں گا اور کارروائی کرنے کیلئے کہوں گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: