Hate Speech Cases: اکبر الدین اویسی کو بڑی راحت، عدالت نے دو معاملات میں کیا بری
Hate Speech Cases: اکبر الدین اویسی کو بڑی راحت، عدالت نے دو معاملات میں کیا بری (ANI)
Hate Speech Cases: عدالت نے کہا کہ استغاثہ اس کے لئے مناسب ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ۔ تاہم کورٹ نے اکبرالدین اویسی کو یہ ہدایت دی کہ وہ قومی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں کوئی متنازع تقریر نہ کریں ۔
حیدرآباد : نامپلی میٹروپولیٹن کورٹ میں خصوصی سیشن کورٹ برائے ایم ایل اے اور ایم پی ( special sessions court for MP/MLAs at Nampally metropolitan courts) نے بدھ کو کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اکبر الدین اویسی (Akbaruddin Owaisi) کو نفرت انگیز تقریر کرنے کے دو مقدمات میں بری کردیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ اس کے لئے مناسب ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ۔ تاہم کورٹ نے اکبرالدین اویسی کو یہ ہدایت دی کہ وہ قومی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں کوئی متنازع تقریر نہ کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ عدالت نے استغاثہ اور ملزمان دونوں کے دلائل سننے کے بعد چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ دونوں مقدمات کا فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا ۔ مگر منگل کو خصوصی عدالت نے دونوں مقدمات کا فیصلہ بدھ تک کیلئے ملتوی کر دیا تھا اور اب یہ فیصلہ سنایا گیا ہے ۔
Hyderabad | The special sessions court for MPs & MLAs acquitted AIMIM leader Akbaruddin Owaisi in two hate speech cases pertaining to Nirmal and Nizamabad district.
بتادیں اکبرالدین پر 2012 میں سابق عادل آباد اور نظام آباد ضلع کے نرمل میں ’اشتعال انگیز تقریریں‘ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ تقریر کے دوران ان پر مبینہ طور پر دو گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔
نظام آباد نفرت انگیز تقریر کیس میں جب مقدمہ چلایا گیا تو کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے 41 گواہوں سے جرح کی تھی۔ اسی طرح نرمل پولس کے ذریعہ درج کیس میں 33 گواہوں سے جرح کی گئی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔