உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hyderabad: گھر میں پھندے سے لٹکی ملی سابق وزیر اعلی این ٹی راما راو کی بیٹی کی لاش، پولیس جانچ شروع

    Hyderabad: گھر میں پھندے سے لٹکی ملی سابق وزیر اعلی این ٹی راما راو کی بیٹی کی لاش، پولیس جانچ شروع ۔ فائل فوٹو ۔

    Hyderabad: گھر میں پھندے سے لٹکی ملی سابق وزیر اعلی این ٹی راما راو کی بیٹی کی لاش، پولیس جانچ شروع ۔ فائل فوٹو ۔

    Hyderabad News: ٹی ڈی پی کے بانی اور سابق وزیر اعلی این ٹی راما راؤ کی بیٹی اوما مہیشوری کی لاش ان کے ہی گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر لاش لٹکی ہوئی ملی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Hyderabad | Telangana
    • Share this:
      حیدرآباد : ٹی ڈی پی کے بانی اور سابق وزیر اعلی این ٹی راما راؤ کی بیٹی اوما مہیشوری کی لاش ان کے ہی گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر لاش لٹکی ہوئی ملی ہے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایک مقامی سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں دفعہ 174 سی آر پی سی (خودکشی کی جانچ اور رپورٹ کرنے کیلئے پولیس) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔


      یہ بھی پڑھئے: سات لوگوں کا قتل کرنے والے کو 9 سال کی طویل سماعت کے بعد ملی پھانسی کی سزا


      پولیس افسر نے بتایا کہ اوما مہیشوری سابق وزیر اعلیٰ کی چوتھی بیٹی تھیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ کچھ عرصے سے صحت سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کر رہی تھیں۔ وہ جوبلی ہلز علاقہ میں اپنے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملیں ۔ حالانکہ پولیس تمام زاویوں سے جانچ کر رہی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  اونا میں بڑا حادثہ، موہالی سے آئے 11 میں سے سات نوجوان گووند ساگر میں ڈوبے



      پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کا امکان ضرور ہے، لیکن صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے جانکاری مل سکے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: