اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی شراب گھوٹالہ: تلنگانہ کے وزیر اعلی کی بیٹی کو سی بی آئی کا سمن، پوچھ گچھ کیلئے بلایا

    دہلی شراب گھوٹالہ: تلنگانہ کے وزیر اعلی کی بیٹی کو سی بی آئی کا سمن، پوچھ گچھ کیلئے بلایا ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔

    دہلی شراب گھوٹالہ: تلنگانہ کے وزیر اعلی کی بیٹی کو سی بی آئی کا سمن، پوچھ گچھ کیلئے بلایا ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔

    Delhi Liquor Policy Case : تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی بیٹی کے کویتا کو مرکزی جانچ بیورو نے دہلی شراب پالیسی معاملہ میں گواہ کے طور پر پیش ہونے کیلئے طلب کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی بیٹی کے کویتا کو مرکزی جانچ بیورو نے دہلی شراب پالیسی معاملہ میں گواہ کے طور پر پیش ہونے کیلئے طلب کیا ہے ۔ سابق ممبر پارلیمنٹ کویتا فی الحال تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن ہیں ۔ ان کو دہلی میں سی بی آئی دفتر یا جانچ ایجنسی کے حیدرآباد دفتر میں حاضر ہونے کا متبادل دیا گیا ہے ۔

      سی بی آئی کے ذریعہ کویتا کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ کی جانچ کے دوران کچھ ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں آپ کو جانکاری ہوسکتی ہے، اس لئے جانچ کے مفاد میں آپ سے پوچھ گچھ کرنی ضروری ہے ۔ دہلی شراب گھوٹالہ کے سلسلہ میں سی بی آئی نوٹس ملنے کے بعد کویتا نے کہا کہ مجھے سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت سی بی آئی نوٹس جاری کرکے میری وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ میں نے افسران کو مطلع کیا ہے کہ میں ان کی اپیل کے مطابق چھ دسمبر کو حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر ان سے مل سکتی ہوں ۔

      یہ بھی پڑھئے : پی سی بی چیف نے پھر بی سی سی آئی کو دی دھمکی، کہا: اگر ایشیا کپ پاکستان کے باہر ہوا تو...


      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر : دہشت گردوں کے ٹھکانہ کا پردہ فاش، اے کے 47 ، پستول اور ڈرگس کا ذخیرہ ملا


      دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی اس معاملہ کے ملزمین میں سے ایک ہیں ۔ معاملہ دہلی سرکار کی نئی شراب پالیسی سے وابستہ ہے ۔ شراب پالیسی کو بعد میں ایل جی وی کے سکسینہ کے ذریعہ مبینہ طور پر بدعنوانی کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کے بعد رد کردیا گیا تھا ۔

      سی بی آئی سے سمن ملنے سے پہلے کویتا نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی جانچ کیلئے تیار ہیں ۔ کویتا نے کہا تھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کے نشانہ پر آئیں وہ اور ان کی پارٹی کے لیڈر کسی بھی جانچ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: