ممتاز سماجی مصلح و ماہر تعلیم ممتاز علی اُردو یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر
Maulana Azad National Urdu University : یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے شری ایم (ممتاز علی) کو یونیورسٹی کا چھٹواں چانسلر مقرر کیا ہے ۔
Maulana Azad National Urdu University : یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے شری ایم (ممتاز علی) کو یونیورسٹی کا چھٹواں چانسلر مقرر کیا ہے ۔
حیدرآباد : ممتاز سماجی مصلح و ماہر تعلیم ممتاز علی (قلمی نام شری ایم) کو 17 دسمبر 2021 سے 3 سال کے لئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (Maulana Azad National Urdu University) کا نیا چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے شری ایم (ممتاز علی) کو یونیورسٹی کا چھٹواں چانسلر مقرر کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ حکومتِ ہند نے ممتاز علی کو تعلیمی اور سماجی اصلاح کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے عوض 2020 میں باوقار پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا تھا ۔ وہ ست سنگ فاﺅنڈیشن کے سربراہ ہیں ، جس کے تحت مدنا پلی ( ضلع چتور) آندھرا پردیش میں دو اسکول، پیپل گروو اور ستسنگ ودیالئے چل رہے ہیں ۔
ممتاز علی 10 کتابوں کے مصنف ہیں ، جس میں ان کی خود نوشت سوانح کا دوسرا حصہ ”دی جرنی کنٹینیوز (سفر جاری ہے)“ بھی شامل ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔