உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hyderabad : انفلوئنسر کشف کو ایک گھنٹے میں ملی ضمانت، ٹی راجا کے خلاف 'سر تن سے جدا' کے نعرے کی حمایت کی تھی

    Hyderabad : انفلوئنسر کشف کو ایک گھنٹے میں ملی ضمانت، ٹی راجا کے خلاف 'سر تن سے جدا' کے نعرے کی حمایت کی تھی۔ تصویر کریڈٹ: کشف کے فیس بک پیج سے لی گئی ہے۔

    Hyderabad : انفلوئنسر کشف کو ایک گھنٹے میں ملی ضمانت، ٹی راجا کے خلاف 'سر تن سے جدا' کے نعرے کی حمایت کی تھی۔ تصویر کریڈٹ: کشف کے فیس بک پیج سے لی گئی ہے۔

    Hyderabad News: حیدرآباد میں انفلوئنسر اور سماجی کارکن سید عبدہ کشف کو آج جمعرات کو گرفتار کیا گیا ۔ حالانکہ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد ہی ان کو ضمانت پر چھوڑ بھی دیا گیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : حیدرآباد میں انفلوئنسر اور سماجی کارکن سید عبدہ کشف کو آج جمعرات کو گرفتار کیا گیا ۔ حالانکہ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد ہی ان کو ضمانت پر چھوڑ بھی دیا گیا ۔ انہوں نے بی جے پی کے معطل لیڈر اور ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ کے خلاف 'سر تن سے جدا' نعرے کی حمایت کی تھی ۔ بتادیں کہ ٹی راجا سنگھ نے پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ۔ اس کے بعد ان کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں ۔ ایسے ہی ایک احتجاج کے دوران 'سر تن سے جدا' کے نعرے لگے تھے ۔ اس میں کشف بھی موجود تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راجہ سنگھ دوبارہ گرفتار، تلنگانہ پولیس ہائی کورٹ سے رجوع


      قابل اعتراض تبصرہ پر تنازع بڑھنے کے بعد ٹی راجا سنگھ کو بی جے پی نے پارٹی سے معطل کردیا تھا ۔ ان کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، لیکن بعد میں ان کو ضمانت مل گئی تھی ۔ اس ضمانت کی بھی کافی مخالفت ہوئی تھی ۔ اب جمعرات کو پولیس نے راجا کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے ۔ حالانکہ اب ہوئی گرفتاری کا پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بلکہ یہ گرفتاری کسی پرانے معاملہ میں ہوئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: حیدرآبادکو فرقہ پرستی کا نہ بنایا جائے شکار، اسد الدین اویسی نے دیا بیان


      انفلوئنسر کشف کے خلاف حیدرآباد میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی تھی ۔ سائبر کرائم برانچ کے ڈی سی پی نے بتایا تھا کہ اب جلد ہی کشف کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ بتادیں کہ پیر کو کشف نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں 'سر تن سے جدا' نعرے لگ رہے تھے ۔ کشف یہاں لوگوں سے ٹی راجا کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی کہہ رہے تھے ۔

      یہ احتجاج حیدرآباد میں ساوتھ زون کے ڈی سی پی آفس کے باہر ہورہا تھا ۔ اس طرح کے احتجاج کے بعد ہی اگلے دن ٹی راجا کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ٹی راجا کی گرفتاری کے بعد کشف کا یہ ویڈیو وائرل ہوگیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: