حیدرآباد: شہر میں ایک ریلی کے دوران اسٹیج پر لگے مائیک کو توڑ کر ایک شخص نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سے بھڑنے کی کوشش کی۔ حالانکہ وہاں پر موجود لوگوں نے اس شخص کو فوراً ہی وہاں سے ہٹا دیا۔ دراصل، آسام کے وزیر اعلیٰ یہاں گنیش پرتما وسرجن شوبھا یاترا میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونے پہنچے تھے۔ انہیں بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی اور اڈپی درشٹا پیجاور سوامی نے حیدرآباد میں گنیش وسرجن شوبھا یاترا میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا تھا۔
یہ حادثہ اس وقت سامنے آیا، جب وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کی ریلی کے دوران اسٹیج پر موجود تھے۔ تبھی پیچھے سے ایک شخص آتا ہے اور مائیک کو توڑنے کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ سے الجھنے کی کوشش کرتا ہے۔
حالانکہ اس سے پہلے کہ وہ ہیمنت بسوا سرما پر حملہ کرپاتا، وہاں آس پاس کھڑے لوگوں نے اس شخص کو وہاں سے پیچھے ہٹا دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔