உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs in Telangana: اقلیتی اسٹڈی سرکل ملازمت کے خواہشمندوں ٹریننگ دینے تیار، لیکن کب؟

    Youtube Video

    شاہنواز قاسم نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل پہلے سے ہی ایک مشترکہ فاؤنڈیشن کورس کر رہی ہے جہاں بنیادی باتیں جیسے عام معلومات، حالات حاضرہ اور کسی بھی ملازمت کے حصول کے امتحان کے دیگر عام مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ اسٹڈی سرکل کی جانب سے امیدواروں کو اسٹڈی میٹریل بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

    • Share this:
      حیدرآباد: نوکریوں کی بھرتیوں کے بارے میں ریاستی حکومت کے فیصلے کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل (TSMSC) ملازمت کے خواہشمندوں کی مدد کے لیے کوچنگ کلاسز کا اہتمام کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ مقامی ضلعی حکام کے ساتھ تال میل میں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل کی طرف سے ریاست بھر میں مختلف مراکز پر کوچنگ فراہم کی جائے گی۔

      تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل کے ڈائریکٹر شاہنواز قاسم نے کہا کہ اسٹڈی سرکل مختلف محکموں میں مختلف سرکاری ملازمتوں، خاص طور پر اساتذہ، انجینئرز، ڈاکٹروں اور جنرل منسٹریل کلرکوں کے لیے کوچنگ کلاسز کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں مختلف ملازمتوں کا اعلان کیا، جن میں تعلیم، پولیس، میونسپل ایڈمنسٹریشن، ریونیو وغیرہ شامل ہیں۔ بنیادی نصاب تقریباً ایک جیسا ہو گا اور ہم نوٹیفکیشن جاری ہونے کا انتظار نہیں کریں گے، جلد ہی کلاسز شروع ہو جائیں گی۔

      اس پہل کے ایک حصے کے طور پر حال ہی میں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل کے حکام اور محکمہ پولیس کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ انھوں نے کہا کہہ ریاست کے اہم اضلاع میں ہم پولیس میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے ایک کوچنگ پروگرام منعقد کریں گے۔ امیدواروں کو سکھانے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ شاہنواز قاسم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے بعد طلبا کی رہنمائی کے لیے ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں کونسے محکمہ میں ہیں خالی آسامیاں؟ کہاں کہاں ہیں ملازمتیں، جانیے مکمل تفصیلات

      انھوں نے وضاحت کی ہے کہ حیدرآباد اور بعض اضلاع میں اسٹڈی سرکل دیگر سرکاری محکموں سے متعلق ملازمتوں کے لیے کوچنگ پروگرام پیش کرے گا۔ اضلاع میں بھی ہم طلبا کے فائدے کے لیے کوچنگ کلاسز کا اہتمام کریں گے۔ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ ہزاروں امیدوار ہمارے یہاں اندراج کریں گے۔ آن لائن کوچنگ پروگراموں کو منظم کرنے پر زیادہ زور دیا جائے گا۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان، لیکن پہلے سے وعدہ شدہ اردو کی 558 ملازمتیں ہنوز خالی!

      شاہنواز قاسم نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل پہلے سے ہی ایک مشترکہ فاؤنڈیشن کورس کر رہی ہے جہاں بنیادی باتیں جیسے عام معلومات، حالات حاضرہ اور کسی بھی ملازمت کے حصول کے امتحان کے دیگر عام مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ اسٹڈی سرکل کی جانب سے امیدواروں کو اسٹڈی میٹریل بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ قاسم نے کہا کہ ہم طلبہ برادری کے فائدے کے لیے یوٹیوب پر مواد بھی اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

      اسٹڈی سرکل امیدواروں کو اپنی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے اور ان امتحانات کا انتخاب کرنے میں بھی مدد کرے گا جن سے وہ آسانی سے گزر سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: