اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہSIT نے بی جے پی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو بھیجا سمن،TRSارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کا ہے معاملہ

    تلنگانہSIT نے بی جے پی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو بھیجا سمن،TRSارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کا ہے معاملہ

    تلنگانہSIT نے بی جے پی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو بھیجا سمن،TRSارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کا ہے معاملہ

    بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کے ارکان اسمبلی کی جانب سے ان کو خریدنے کی کوششوں کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      تلنگانہ میں ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کا معاملہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے ڈی جی پی تلنگانہ نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی ۔ ایس آئی ٹی نے اب اس معاملے کو لے کر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو طلب کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے بی ایل سنتوش کو 41 سی آر پی سی کا نوٹس بھیجا ہے۔ انہیں اس مہینے کی 21 تاریخ کو حیدرآباد میں واقع آفس میں صبح 10.30 بجے پیش ہونے کو کہا ہے۔

      نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ حاضر نہیں ہوتے ہیں تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ گزشتہ مہینے، سائبرآباد پولیس نے تلنگانہ ارکان اسمبلی کے مبینہ طور پر خریدوفروخت کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے لیے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمین کی جانب سے ارکان اسمبلی وک ریاستی حکومت کو گرانے کا لالچ دیا گیا تھا۔



      حالانکہ، تلنگانہ کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی عدالت نے تینوں کو عدالتی حراست میں بھیجنے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم کے بعد ملزم رام چندر بھارتی، نند کمار اور سنہاجی سوامی کو پولیس نے رہا کردیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شردھا قتل کیس: آفتاب کا کیا جائے گا نارکو ٹیسٹ، ساکیت کورٹ کا روہنی فانسک لیب کو حکم

      یہ بھی پڑھیں:
      وزارت خارجہ کا ڈرائیور گرفتار، پاکستان نے ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لی اہم معلومات

      بی آر ایس نے بی جے پی پر لگایا تھا الزام
      بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کے ارکان اسمبلی کی جانب سے ان کو خریدنے کی کوششوں کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا۔ بی آر ایس لیڈروں نے اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق، بی آر ایس ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی، ریگا کنتھاراو، جی بالراجو اور بیرم ہرش وردھن کو کیش، چیک اور ٹھیکے دینے کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی گئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: