ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Telangana Lockdown: تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ختم، نائٹ کرفیو کا بھی نہیں ہوگا نفاذ

سنیچرکے روزمنعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیاگیاہے تاہم اتوار کی صبح 6 بجے سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم، اب رات کا کوئی کرفیو بھی نافذ نہیں ہوگا۔

  • Share this:
Telangana Lockdown:  تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ختم، نائٹ کرفیو کا بھی نہیں ہوگا نفاذ
تلنگانہ کابینہ نے ریاست میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کابینہ نے ریاست میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سنیچرکے روزمنعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیاگیاہے تاہم اتوار کی صبح 6 بجے سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم، اب رات کا کوئی کرفیو بھی نافذ نہیں ہوگا۔


کابینہ کے اجلاس میں محکمہ صحت اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کی طرف سے پیش کردہ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہا گیا ہے۔حکام کاکہناہے کہ ریاست میں کوویڈ 19 کیسوں کی تعداد اور مثبتیت کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے کابینہ کو بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وباء پرقاپو پایاگیاہے۔ کابینہ نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو لاک ڈاؤن کے دوران عائد تمام ضابطوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔



لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے ساتھ ہی تلنگانہ حکومت نے یکم جولائی سے تمام تعلیمی اداروں کو پوری تیاری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے اس بارے میں محکمہ تعلیم کو ہدایت دی ہے۔ کابینہ کے ارکان نے کہاکہ عام آدمی کی زندگی کو خطرہ میں ڈالے بغیرتعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کابینہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے کیاگیاہے تاہم عوام کو اب بھی کورونا سے بچنے کے لیے بنائے گئے قواعد پر عمل کرنا چاہے۔ماسک پہننا ، جسمانی فاصلے ، سینیٹائزر کا استعمال ، وغیرہ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔کابینہ نے واضح کیا کہ اس ضمن میں حکومتی قواعد و ضوابط پر عمل کیا جانا چاہئے۔ کابینہ نے عوام سے کہا کہ وہ کورونا کے مکمل کنٹرول کرنے میں حکومت کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 19, 2021 03:36 PM IST